• KHI: Partly Cloudy 18.8°C
  • LHR: Cloudy 11.8°C
  • ISB: Rain 13.5°C
  • KHI: Partly Cloudy 18.8°C
  • LHR: Cloudy 11.8°C
  • ISB: Rain 13.5°C

بیٹ مین سپرمین کے مد مقابل

شائع April 18, 2015

بیٹ مین اور سپرمین پر بننے والی فلم ڈان آف جسٹس کا ٹریلر جاری کردیا جس کو شائقین کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

فلم کا ٹریلر ایک راوی کی آواز سے شروع ہوتا ہے جو یہ کہتا ہے کہ کیا یہ حیرت کی بات نہیں کہ دنیا کے سب سے طاقتور شخص متنازع ہوگیا ہے؟

اس فلم کے ٹریلر سے اب ہم یہ سوال اٹھا سکتے ہیں کہ آخر بیٹ مین اور سپر مین آپس میں کیوں لڑ رہے ہیں؟ لوگوں کا سپر مین سے بھروسہ اٹھ چکا ہے اور بیٹ مین اس کی جگہ لینے کے لیے تیار ہے۔

اس فلم میں بیٹ مین کا کردار بین ایفلک ادا کررہے ہیں جبکہ سپر پین کا کردار ہینری کیول کی جانب سے کیا جارہا ہے۔

اس فلم میں گول گیڈپ، ہولی ہنٹر، ایمی ایڈمز، لارینس فشبرن، اور ڈائنہ لین بھی اپنی اداکاری کے جلوے دکھائیں گی۔

فلم کی کہانی کرس ٹیریو نے لکھی ہے اور ہدایات زیک سنڈر نے دی ہیں، جبکہ یہ فلم 25 مارچ 2016 کو ریلیز کی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2025
کارٹون : 20 دسمبر 2025