کراچی: پنجاب اور سندھ پولیس کے ایک مشترکہ آپریشن میں سندھ کے علاقے گھوٹکی کے قریب پولیس مقابلے میں 11 ڈاکو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق پنجاب پولیس کی جانب سے گھوٹکی کے علاقے رونتی اور ماچھکہ میں فضائی اور زمینی کارروائی کی گئی۔

ڈی پی او رحیم یار خان سہیل ظفر چٹھہ کےمطابق تھانہ ماچھکہ کی حدود میں مقابلے کے دوران گیارہ ڈاکو مارے گئے جن کا تعلق چھوٹو گینگ سے ہے۔

سندھ پنجاب کے کچے میں ڈاکوؤں کے ٹھکانوں پر گن شپ ہیلی کاپٹر کی شیلنگ کی گئی جس کے بعد ڈاکوسات مغوی پولیس اہلکاروں کو چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق شیلنگ میں گلوشر نامی ڈاکو ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔

پولیس کی جانب سے گھوٹکی،کندھ کوٹ اور رحیم یار خان کے تمام راستے سیل کرکے زمینی آپریشن جاری ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں