امریکی ڈالر پر شایع ہوگی خاتون کی تصویر
واشنگٹن: امریکہ کے محکمہ خزانہ نے اعلان کیا ہے کہ 10 ڈالر کے نئے ڈیزائن کے نوٹ پر ایک خاتون کی تصویر شایع کی جائے گی۔
تاہم اب تک اس بات کا فیصلہ نہیں ہوا ہے کہ 10 ڈالر کے نئے نوٹ پر کس خاتون کی تصویر کو امریکا کے پہلے سیکریٹری خزانہ الیگزینڈر ہیملٹن کی جگہ دی جائے گی، جنہوں نے امریکی انقلاب میں اہم کردار ادا کیا تھا۔
ٹیلی گراف کی رپورٹ کے مطابق موجودہ سیکریٹری خزانہ جیک لیو عوام سے مشاورت کے بعد اس بات کا حتمی فیصلہ کریں گے، کہ کس خاتون کی تصویر دس ڈالر کے نوٹ پر شایع کی جائے۔
لیکن یہ نیا نوٹ 2020ء میں امریکی آئین کے 19 ویں ترمیم کی 100 ویں سالگرہ کے موقع پر جاری کیا جائے گا۔یاد رہے کہ انیسویں ترمیم کے ذریعے امریکی خواتین کو ووٹ کاسٹ کرنے کا حق دیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ امریکا کے نوٹ پر ہمیشہ امریکی صدر کی ہی تصاویر شایع کی جاتی رہی ہیں، اور وہ تمام سفید فام مرد تھے۔ البتہ 1929ء میں 10 ڈالر کے نوٹ پر الیگزینڈر ہیملٹن کی تصویر شایع کی گئی تھی۔
امریکی صدور کے علاوہ الیگزینڈر ہیملٹن کے ساتھ فریكلن بھی ایک ایسی شخصیت ہیں، جن کی تصویر کو امریکی نوٹ پر جگہ ملی۔
اگرچہ پہلے بھی امریکی کرنسی پر خواتین کی تصویر نظر شایع کی گئی ہے لیکن ایسے نوٹ اور سکے اس قدر مقبول نہیں ہوسکے، اور ان کا چلن ختم ہوگیا۔












لائیو ٹی وی
تبصرے (1) بند ہیں