وہ 8 طریقے جو رمضان میں کھانوں کو ضائع ہونے سے بچائیں

11 اپريل 2022
فوٹو شٹر اسٹاک
فوٹو شٹر اسٹاک

رمضان کے بابرکت مہینے کا مطلب صرف بھوکے رہنا اور کھانا نہ کھانے ہی نہیں بلکہ اس مہینے میں دوسروں کا احساس کرنا، برائی سے دور رہنا اور بہت سی نیکیاں کرنا بھی شامل ہیں۔

ان سب میں ایک کام کھانے کو ضائع نہ کرنا بھی ہے اور اس کا بھی بہت ثواب ملتا ہے۔

اس رمضان 8 طریقوں کے ساتھ اپنے کھانے کو ضائع ہونے سے مضفوظ کریں۔

بچے ہوئے کھانے کو جمادیں

اپنا ایک وقت کا کھانا بچ جانے کے بعد اسے پھیکنے یا ضائع کرنے کے بجائے جمادیں تاکہ وہ بعد میں کام آسکے، یا اس کھانے کو کسی اور کو دیدیں تاکہ آپ کے زریعے سے کسی کا پیٹ بھر سکے۔

اپنی افطار میں بچا ہوا کھانا، چاول، مرغی یا گوشت جیسی چیزیں باآسانی جمائی جاسکتی ہیں اور ان کا بعد میں استعمال بھی کیا جاسکتا ہے۔

پڑوسیوں کا خیال رکھیں

ایک دور تھا جب رمضان میں اپنے پڑوسیوں اور آس پاس کے لوگوں کے گھر افطار بھیجا جاتا تھا البتہ آج کے دور میں لوگ ان سب باتوں کا خیال نہیں رکھتے۔ اس رمضان اپنے پڑوسیوں کا خیال رکھیں اور افطار کا سامان اپنے آس پاس کے لوگوں کو بھیجیں۔

منجمد کھانا یا ڈبہ بند کھانا خریدیں

بیشتر لوگوں کا کہنا ہے کہ ڈبے کا کھانا یا منجمد کھانا صحت کے لیے مفید نہیں ہوتا اور اس میں وٹامنز موجود نہیں ہوتے درحقیقت اس میں کوئی صداقت نہیں، یہ کھانا اتنا ہی فائدہ مند اور مفید ہوتا ہے جتنا کہ باقی پکوان اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ کھانا بننے کے فوری بعد جما دیا جاتا ہے جس کی وجہ سے اس میں شامل وٹامنز محفوظ رہتے ہیں۔ ڈبہ کا کھانا جس میں پھل، گوشت وغیرہ شامل ہیں با آسانی دستیاب ہوجاتے ہیں۔

ہر چند دنوں بعد بچے ہوئے کھانے کا افطار بنائیں

اگر آپ کے گھر میں روزانہ افطار بنایا جاتا ہے تو اس کا سب سے آسان حل یہ ہے کہ جو کھانا آپ کی افطاری میں بچتا ہے اور آپ نے اس کو جما دیا ہے، تو اس کھانے کو آپ کسی اور دن کی افطاری میں استعمال کرسکتے ہیں۔ سحری اور افطاری میں بچا ہوا کھانا کھانے سے رزق کم سے کم ضائع ہوگا۔

روزے کے دوران کھانے کی اشیا نہ خریدیں

اگر تو آپ کا روزہ ہے تواس دوران گھر کا کھانے کا سامان خریدیا کوئی عقل مندی کا خیال نہیں۔ درحقیقت انسان بھوک میں وہ سب خرید لیتا ہے جو اس کو استعمال نہیں کرنا ہوتا اور یہی وجہ ہے کہ رمضان میں کافی کھانا ضائع ہوجاتا ہے۔ روزے سے فارغ ہوکر کھانے پینے کا سامان خریدیں تاکہ اتنا ہی خریدا جائے جتنا استعمال کرنا ہو۔

آن لائن کھانے کی ترکیب ڈھونڈے

اپنے بچے ہوئے کھانے کو استعمال کرنے کے لیے کھانے کی آن لائن ترکیب ڈھونڈے جس سے آپ کا کھانا ضائع نہ ہو اور اپنے بچے ہوئے کھانے کو باآسانی اور ایک نئے طریقے سے بخوبی بنایا جاسکے۔

خریداری کی فہرست بنائیں

روزے کے دوران خریداری کرنے کے دوران ایسی متعدد چیزیں خرید لی جاتی ہیں جس کا ہم استعمال بھی نہیں کرتے اس سے بچنے کا ایک بہترین طریقہ یہ ہے کہ آپ کو رمضان کے لیے جو کچھ لینا ہے اس کی ایک فہرست بنالی جائے جس کے بعد آپ ایسا کچھ نہ خریدیں جس سے کھانا ضائع ہو۔

کھانے کو صحیح طرح سے محفوظ کریں

کون سی سبزی اور پھل فریج میں رکھنا چاہیے اور کون سی فریج سے باہر اس بات کا بخوبی اندازہ ہونا چاہیے۔ کیا آپ جانتے ہیں پیاز، لہسن اور آلو کے علاوہ باقی سبزیوں کو فریج میں رکھنا چاہیے البتہ پھلوں میں کیلے کو فریج سے باہر اور باقی پھلوں سے دور رکھنا چاہیے کیوں کہ یہ باقی پھلوں کو خراب کردیتا ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں