• KHI: Partly Cloudy 27.8°C
  • LHR: Clear 29.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 27.7°C
  • KHI: Partly Cloudy 27.8°C
  • LHR: Clear 29.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 27.7°C

اسٹیم سیل سے مصنوعی دل کی تیاری

شائع July 16, 2015 اپ ڈیٹ July 16, 2015 12:36pm

واشنگٹن: امریکی سائنسدانوں نے اسٹیم سیلز سے دھڑكتے ہوئے دل کے ٹشوز کو نشوونما دینے میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔ اس سے حمل کے دوران محفوظ ادویات کے انتخاب میں مدد مل سکے گی۔

کیلی فورنیا یونیورسٹی، برکلے کے ریسرچرز نے گلیڈ انسٹیٹیوٹ کے سائنسدانوں کے ساتھ مل کر اسٹیم سیلز سے دھڑکتے دل کے ٹشوز کے نمونے کی نشوونما کی ہے۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ نمونہ دل کی تیاری کے ابتدائی ماڈل کے طور پر کام کرے گا اور حمل کو محفوظ بنانے کے لیے دواؤں کی اسکریننگ کے ایک ذریعہ کے طور پر بھی کام کرے گا۔

یہ تجربات نیچر کمیونیکیشن جرنل میں شایع ہوئے ہیں، جس کے مطابق ریسرچرز نے بایوکیمیکل اور بایوفزیکل ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے یہ ماڈل تیار کیا ہے۔

کیلی فورنیا یونیورسٹی برکلےمیں بایو انجینئرنگ کے پروفیسر کیون ہیلی کہتے ہیں کہ ’’ہم سمجھتے ہیں کہ انسانی دل کے چیمبر کی تیاری کے عمل کی عکاسی کی یہ پہلی مثال ہے۔‘‘

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026