عالیہ نے مجھے روتے ہوئے فون کیا، شاہد کپور

اپ ڈیٹ 13 اگست 2015
بولی وڈ اداکار شاہد کپور—۔فائل فوٹو/ اے ایف پی
بولی وڈ اداکار شاہد کپور—۔فائل فوٹو/ اے ایف پی

بولی وڈ اداکار شاہد کپور کا کہنا ہے کہ عالیہ بھٹ کو "اڑتا پنجاب"میں کام کرنے کے لیے انھوں نے قائل کیا تھا اور فلم کا اسکرپٹ پڑھ کر وہ بہت جذباتی ہوگئیں تھیں.

عالیہ بھٹ اور فلم کے پروڈیوسر کرن جوہر کے ہمراہ اپنی آنے والی فلم " شاندار" کی پروموشنل تقریب کے دوران شاہد کپور نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ "ہم ایک سال سے اڑتا پنجاب بنانا چاہ رہے تھے لیکن کوئی بھی اسے کرنے کوتیار نہیں تھا، میں نے عالیہ کو کہا کہ یہ ایک ایسا کردار ہے جو میرے خیال میں ایک خاتون اداکار کے لیے موزوں ہے".

اور صرف 2 دن بعد ہی عالیہ نے فلم سے متعلق اپنا ردعمل دے دیا: "عالیہ نے اسکرپٹ پڑھا اور مجھے روتے ہوئے فون کیا کیوں کہ وہ اس سے بہت متاثر ہوئی تھیں. انھوں نے فلم کرنے کی حامی بھرلی، جو ان کی بہت بڑی بہادری ہے".

کرینہ سے موازنہ عالیہ کیلئے اعزاز

جب شاہد سے عالیہ بھٹ اور ان کی سابقہ دوست کرینہ کپور خان کا موازنہ کرنے کو کہا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ "یہ عالیہ کے لیے بہت بڑا اعزاز ہے کہ ان کے اور کرینہ کے درمیان مماثلت کی بات کی جارہی ہے، میرا نہیں خیال کہ ان دونوں کا کوئی مقابلہ ہے کیوں کہ دونوں بالکل مختلف (انسان اور اداکار) ہیں اور دونوں نے غیر معمولی کام کیا ہے".

'شادی کے لڈو بہترین تھے'

گذشتہ ماہ شاہد کپور ،میرا راجپوت کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھے،جب ان سے سوال کیا گیا کہ "شادی کے لڈو اچھے تھے یا برے" تو انھوں نے جواب دیا "بہترین"!

اور شادی پر سب سے "شاندار" تحفے سے متعلق سوال پر شاہد کے بجائے عالیہ نے جواب دیا کہ "ہم شاہد کی شادی کا شاندار تحفہ ہیں".

مزید پڑھیں: شاہد کپور کی شادی کی 5 خاص باتیں

"شاندار" شاہد اور عالیہ کی ایک ساتھ پہلی فلم ہے اور اسے کرن جوہر اور فینٹم فلم نے مشترکہ طور پر پروڈیوس کیا ہے۔

انڈیا کی پہلی ویڈنگ فلم کہی جانے والی اس فلم کو وکاس بہل نے ڈائریکٹ کیا ہے۔

بشکریہ : ہندوستان ٹائمز

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں