• KHI: Partly Cloudy 23.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 16.9°C
  • ISB: Clear 15.7°C
  • KHI: Partly Cloudy 23.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 16.9°C
  • ISB: Clear 15.7°C

'عامر ورلڈ کلاس باؤلر بننے کی صلاحیت رکھتے ہیں'

شائع August 24, 2015

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے اتوار کے روز کہا کہ تیز گیند باز محمد عامر ورلڈ کلاس فاسٹ باؤلر بننے کی صلاحیت رکھتے ہیں کیوں کہ ان کی عمر بھی کم ہے جبکہ ان کا مستقبل انتہائی شاندار ہے۔

ایک پاکستانی ویب سائیٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ فی الحال عامر کو ڈومیسٹک کرکٹ میں ایک مکمل سیزن کھیلنے کے بعد بین الاقوامی کرکٹ کے بارے میں سوچنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ عامر کو انٹرنینشل کرکٹ میں واپسی سے قبل ڈومیسٹک کرکٹ کھیل کر اپنے اعتماد میں اضافہ کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ عامر نے جو غلطی کی اس کی معافی مانگ لی ہے اور انہیں ایک اور موقع دینا چاہیے۔

سعید اجمل کے مستقبل کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہوں نے پاکستان کرکٹ کے لیے بے انتہا خدمات سرانجام دی ہیں اور جب تک وہ وکٹیں لے رہے ہیں وہ پاکستان کے لیے دوبارہ کھیل سکتے ہیں۔

تاہم انہوں نے کہا کہ اہم بات یہ ہے کہ اجمل کو اپنے نئے ایکشن سے کوئی پریشانی تو نہیں اور وہ اس نئے ایکشن سے موثر ثابت ہوسکتے ہیں۔

یونس خان کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہیں وہ پہچان نہیں ملتی جس کے وہ مستحق ہیں۔ ٹیسٹ کرکٹ میں وہ کسی بھی کھلاڑی کے برابر حیثیت رکھتے ہیں۔ اگر آپ موجودہ عظیم بلے بازوں کی بات کریں جیسے ویرات کوہلی، اے بی ڈیویلیئرز، مائیکل کلارک یا اسٹیو اسمتھ ۔۔۔یونس کو بھی اس فہرست میں شامل کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ یونس ایماندار اور محنت کرنے والے انسان ہیں۔ ان کی کارکردگی اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے اور مجھے ان پر اور ان کی کامیابیوں پر فخر ہے۔

پاکستان میں تیز گیندبازی پر تبصرہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں فاسٹ باؤلنگ ٹیلنٹ کبھی ختم نہیں ہوگا۔

ان کے مطابق ہمیں اس ٹیلنٹ کا فائدہ اٹھانا ہوگا اور انہیں مطلوبہ سہولیا اور اکیڈمیز فراہم کرنا ہوں گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ صرف لاہور میں نہیں، پاکستان کے ہر بڑے شہر میں اکیڈمی ہونی چاہیئے—اے پی پی۔

تبصرے (1) بند ہیں

Muhammad Ayub Khan Aug 24, 2015 12:37am
shukriya mujhey bilkul pata naheiyn tha --- bohat shukriya aap ney itni eham baat bataaiy--dheyaan rakhoon ga

کارٹون

کارٹون : 20 مارچ 2026
کارٹون : 19 مارچ 2026