• KHI: Sunny 33.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 36°C
  • ISB: Partly Cloudy 28.3°C
  • KHI: Sunny 33.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 36°C
  • ISB: Partly Cloudy 28.3°C

اسٹار پلس پر بھی پاکستانی ڈراموں کے چرچے

شائع September 5, 2015 اپ ڈیٹ September 5, 2015 05:32pm

اسٹار پلس یوکے بھی دیگر ہندوستانی چینلز مثلاً 'کلرز' اور 'زندگی یوکے' کی دوڑ میں شامل ہوکر نشریاتی تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستانی ڈرامہ نشر کرنے جارہا ہے۔

بِز ایشیاء کے مطابق اسٹار نیٹ ورک کے 'اسٹار پلس یوکے' چینل پر مہرین جبار کا ڈرامہ سیریل "میرا نام یوسف ہے" اگلے ماہ 18 اکتوبر سے نشر کیا جائے گا۔

"میرا نام یوسف ہے" ایک رومانٹک ڈرامہ ہے، جس کی کاسٹ میں عمران عباس، مایا علی، وسیم عباس اور حنا خواجہ بیات شامل ہیں، جبکہ اسے خلیل الرحمان قمر نے تحریر کیا ہے۔

مزید پڑھیں:ڈرامہ ریویو: میرا نام یوسف ہے

یہ ڈرامہ سب سے پہلے پاکستان کے "اے پلس" چینل پر نشر ہوکر عوام میں مقبولیت حاصل کرچکا ہے۔

'اسٹار پلس یوکے' پر پاکستانی ڈرامے نشر کرنے کی وجہ ان کی ڈیمانڈ میں اضافہ ہے، دیگر ہندوستانی چینل جیسے 'کلرز' اور 'رشتے' پر پاکستانی ڈراموں نے مقبولیت حاصل کی جس کے بعد 'زی ٹی وی' نے گذشتہ برس 'زندگی' چینل لانچ کیا، جس پر خاص طور پر پاکستانی ڈرامے نشر کیے جاتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026