موبائل بیٹریوں کی زندگی بڑھائیں ان 4 تجاویز سے

اپ ڈیٹ 30 اگست 2017
— اے ایف پی فائل فوٹو
— اے ایف پی فائل فوٹو

اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی لیتھیم آئن (Li-ion) (جو لیپ ٹاپ، اسمارٹ فونز وغیرہ میں استعمال ہوتی ہیں) کی بیٹریز زیادہ عرصہ تک آپ کا ساتھ دیں تو یہ تجاویز فائدہ مند ثابت ہوسکتی ہیں۔

بیٹری کا استعمال کریں

یہ یاد رکھنا اہم ہے کہ بیٹریاں استعمال نہ کرنے سے بھی خراب ہوتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ بیٹریاں بنانے والی کمپنیاں نہ صرف بیٹری کی زندگی کا ایک دورانیہ بتاتی ہیں بلکہ اپنی بیٹری کے لیے ایک کیلنڈر بھی دیتی ہیں۔

اس لیے بیٹری خریدتے وقت اس بات کو یقینی بنائیں کہ اسے حال ہی میں تیار گیا گیا ہو تاہم اگر تھوڑی پرانی بیٹری پر آپ کو زیادہ ڈسکاونٹ مل رہا ہے تو یہ سودہ بھی نقصان دہ ثابت نہیں ہوگا۔ البتہ اس بیٹری کی مدت کچھ کم ضرور ہوسکتی ہے۔

بیٹری کا درجہ حرارت مناسب رکھیں

بیٹری کے درجہ حرارت کا اس کی زندگی پر گہرا اثر پڑتا ہے۔ لیتھیم آئن بیٹریوں کے لیے بہترین درجہ حرارت 20 سے 25 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

زیادہ گرم درجہ حرارت پر بیٹریوں کے اندر موجود حفاظتی تہه ٹوٹ جاتی ہے اور اس سے بیٹری کے دورانیے پر اثر پڑتا ہے جبکہ ٹھنڈے درجہ حرارت پر بیٹری کے اندر ہونے والی کیمیائی ری ایکشنز دھیمے ہوجاتے ہیں تو بیٹری کی کارکردگی متاثر ہوتی ہے۔

بیٹری کو 50 فیصد چارج رکھنے کی کوشش کریں

دیگر بیٹریوں کے برعکس لیتھیم بیٹریوں کو بار بار چارج اور ڈسچارج کرنے سے ان پر کوئی خاص اثر نہیں پڑتا۔

جب آپ بیٹریوں کا استعمال نہ کریں تو اس میں 20 فیصد سے کم ہی چارجنگ رہنے دیں کیوں کہ زیادہ چارجنگ ہونے پر یہ جلدی خراب ہوسکتی ہیں۔

تاہم اگر آپ ان کا روزانہ کی بنیادوں پر استعمال کرتے ہیں تو ان کی چارجنگ 50 فیصد کے لگ بھگ رکھنے سے بیٹری کی زندگی میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

جلدی چارج کرنے والے چارجر سے پرہیز کریں

کوشش کریں کہ ایسے چارجر کا استعمال نہ کریں جو بیٹریوں کو بہت جلد چارج کردیتے ہیں۔ اس سے بیٹری کا درجہ حرارت بڑھ جاتا ہے اور اسے نقصان پہنچنے کا خدشہ پیدا ہوجاتا ہے۔ اس کے علاوہ غیر معیاری چارجر بھی بیٹریوں کو نقصان پہنچاتے ہیں۔

بشکریہ آئی ایف ایل

تبصرے (0) بند ہیں