موٹاپا بڑھا دیتا ہے برین ٹیومر کا خطرہ؟

17 ستمبر 2015
یہ انتباہ ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آیا ہے— کریٹیو کامنز فوٹو
یہ انتباہ ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آیا ہے— کریٹیو کامنز فوٹو

موٹاپے کے شکار ہونے سے ذیابیطس، امراض قلب اور بلڈ پریشر جیسی بیماریوں کا خطرہ تو بڑھتا ہی ہے مگر اس سے برین ٹیومر (دماغی رسولی) بننے کا امکان بھی 50 فیصد بڑھ جاتا ہے۔

یہ انتباہ ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آیا ہے۔

محققین کا کہنا ہے کہ یہ تو ثابت نہیں ہوتا کہ موٹاپا برین ٹیومر کا باعث بنتا ہے مگر جسمانی وزن اور دماغی رسولی کے درمیان ایک واضح تعلق ضرور سامنے آیا ہے۔

طبی جریدے جرنل نیورولوجی میں شائع تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ کم وزن افراد کے مقابلے میں قدرے موٹے افراد میں برین ٹیومر کا خطرہ 21 فیصد جبکہ موٹاپے کے شکار لوگوں میں 54 فیصد ہوتا ہے۔

اس تحقیق میں دو اقسام کے برین ٹیومرز meningiomas اور gliomas کا جائزہ لیا گیا جو کہ ستر فیصد دماغی رسولی کے کیسز میں سامنے آتے ہیں۔

meningiomas رسولی کے نتیجے میں دماغ کی جھلی کے گرد بتدریج ریشہ دار رسولی بن جاتی ہے جبکہ gliomas ٹیومر دماغی خلیات اور اعصابی نظام سے ابھرتا ہے۔

محققین کے مطابق جسمانی وزن اور meningiomas کے درمیان تعلق دریافت ہوا ہے۔

اچھی خبر یہ ہے کہ meningiomas کا علاج ممکن ہے اور اس میں بچنے کی شرح 65 فیصد تک ہوتی ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ موٹاپے کے باعث ہارمونز ایستروجن، انسولین اور دیگر کی شرح بڑھ جاتی ہے جو کینسر کا باعث بھی بن سکتے ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں