• KHI: Sunny 28.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 22.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 21.5°C
  • KHI: Sunny 28.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 22.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 21.5°C

بلوچستان: مزید تین وزرا نے حلف اُٹھالیا

شائع June 19, 2013

بلوچستان کابینہ کا ایک منظر۔ آن لائن تصویر
بلوچستان کابینہ کا ایک منظر۔ آن لائن تصویر

کوئٹہ: بلوچستان حکومت کی اتحادی جماعتوں کے درمیان تفصیلی مذاکرات کے بعد بدھ کے روز بلوچستان کابینہ کیلئے مزید تین وزرا نے حلف اُٹھالیا۔

گورنر بلوچستان، محمد خان اچکزئی نے کابینہ کے تین اراکین سے حلف لیا۔ ان میں پاکستان مسلم لیگ نواز

(پی ایم ایل این) کے صوبائی صدر، سردار ثنااللہ زہری، پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی (پی کے میپ) کے عبدالرحیم زیارت وال اور نیشنل پارٹی کے نواب محمد خان شاہ وانی شامل ہیں۔

اس سے قبل وزیرِ اعلیٰ سیکریٹیریٹ کے ذرائع نے ڈان ڈاٹ کام کو بتایا کہ چھ وزرا حلف اُٹھائیں گے لیکن عین موقع پر یہ فیصلہ تبدیل کردیا گیا ۔ ایک اور قریبی ذریعے نے نام نہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اتحادی جماعتوں کے درمیان وزارتوں کی تقسیم پر ڈیڈ لاک ہے۔ ' ہر جماعت اہم قلمدان اپنے پاس رکھنا چاہتی ہے،' انہوںنے بتایا۔

ان کے مطابق بلوچستان کابینہ میں تاخیر کی وجہ بھی یہی ہے۔

اٹھارویں ترمیم کے تحت مشیروں سمیت بلوچستان کابینہ کا حجم پندرہ تک محدود رکھا جانا تھا ۔ آئینی رو سے سیاسی جماعتوں کیلئے مسائل پیدا ہوگئے ہیں جن کا ہر رکن کابینہ کا حصہ بننا چاہتا ہے۔ اس سے قبل سابق وزیرِ اعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی کی کابینہ غیر معمولی طور پر وسیع تھی جس میں بلوچستان کے 65 ارکان میں سے 50 وزیر تھے یا مشیر ۔

تبصرے (1) بند ہیں

بلوچستان: کابینہ کہاں ہے؟ | Changezi.net Aug 02, 2013 01:18pm
[…] 19 جون کو اگرچہ ایک تقریب میں مسلم لیگ (ن)کے نواب ثناء الل… […]

کارٹون

کارٹون : 17 دسمبر 2025
کارٹون : 16 دسمبر 2025