• KHI: Partly Cloudy 15.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 11.6°C
  • ISB: Cloudy 14.8°C
  • KHI: Partly Cloudy 15.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 11.6°C
  • ISB: Cloudy 14.8°C

تھپڑ سے ڈر نہیں لگتا صاحب، 'پیاز' سے لگتا ہے

شائع September 28, 2015

آج کل جہاں ہر کوئی مہنگائی کا ستایا ہوا ہے، وہیں بولی وڈ کی دبنگ اداکارہ سوناکشی سنہا بھی مہنگائی خصوصاً پیاز کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے پریشان ہیں.

اپنی اسی پریشانی میں انھوں نے اپنے مشہورِ زمانہ ڈائیلاگ "تھپڑ سے ڈر نہیں لگتا صاحب، پیار سے لگتا ہے" کو بھی دوبارہ سے ترتیب دینے کا سوچ لیا۔

ان خیالات کا اظہار سوناکشی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا اور لکھا، "پیاز کی حد سے بڑھی ہوئی قیمتوں کے بعد اب وقت ہے کہ میں اپنے ڈائیلاگ کو دوبارہ سے ترتیب دوں۔۔۔ تھپڑ سے ڈر نہیں لگتا صاحب، پیاز سے لگتا ہے"۔

سوناکشی کی فلم "دبنگ" کا یہ ڈائیلاگ 'تھپڑ سے ڈر نہیں لگتا صاحب، پیار سے لگتا ہے' کسے یاد نہیں ہوگا۔

فلم دیکھنے والے سلمان خان اور سوناکشی سنہا کی ایکٹنگ کے ساتھ ساتھ 'دبنگ' کے مشہور ڈائیلاگ سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے اور آج بھی اکثر کسی نہ کسی کی زبان سے اس کی بازگشت سنائی دیتی ہے۔

مزید پڑھیں:زید کی ویڈیو پر سوناکشی کی تنبیہ

دوسری جانب سوناکشی خود بھی اکثر وبیشتر اسے دہراتی رہتی ہیں، اس سے قبل بھی اداکارہ نے پاکستانی نژاد نوجوان زیدعلی کی ویڈیو کو دیکھ کر اپنے فینز کو یہ ڈائیلاگ استعمال نہ کرنے کا مشورہ دیا، جس میں زید نے مذکورہ ڈائیلاگ کو نہایت مزاحیہ انداز میں پیش کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 17 دسمبر 2025
کارٹون : 16 دسمبر 2025