• KHI: Sunny 28.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 22.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 21.5°C
  • KHI: Sunny 28.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 22.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 21.5°C

بلوچستان: ایک کھرب اٹھانوے ارب مالیت کا بجٹ پیش

شائع June 20, 2013

وزیر اعلیٰ عبدالمالک بلوچ بلوچستان اسمبلی میں آئندہ مالی سال کا بجت پیش کر رہے ہیں۔ فوٹو آئی این پی

کوئٹہ: صوبہ بلوچستان کیلئے 2013-14 کے مالی سال کا بجٹ پیش کردیا گیا جس کا حجم ایک کھرب اٹھانوے ارب اور انتالیس کروڑ لگایا گیا ہے۔ بلوچستان اسمبلی میں پیش کئے جانے والے بجٹ میں خسارے کا اندازہ 7.94 ارب لگایا گیا ہے تاہم ترقیاتی منصوبوں کیلئے 43. 913 ارب روپے کی رقم رکھی گئی ہے۔

نومنتخب حکومت نے غیر ترقیاتی اخراجات کیلئے 154.482 ارب روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔

وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ طالبعلموں کو بہتر اور معیاری تعلیم فراہم کرنے کیلئے 34 ارب روپے کی رقم فراہم کی جارہی ہے۔

ڈاکٹر بلوچ نے کہا کہ امن و امان کیلئے اس سال بجٹ میں سولہ ارب روپے کی رقم فراہم کی گئی ہے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں تیرہ ارب روپے تھی۔

وزیرِ اعلیٰ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں پندرہ فیصد اضافے کا بھی اعلان کیا۔

 ڈاکٹر بلوچ نے ہاؤس کو بتایا کہ تعلیم کیلئے مختص کی جانے والی رقم 4.22 فیصد سے بڑھا کر 23.13 فیصد کردی گئی ہے۔ اسی طرح صحت کیلئے بجٹ کی رقم 4.22 فیصد سے بڑھا کر 23.13 فیصد کی گئی ہے۔

ڈاکٹر بلوچ نے اپنی بات دوہراتے ہوئے کہا کہ صوبے سے لاشوں کی برآمدگی اور لاپتہ افراد کی واپسی کے بغیر امن کا قیام ممکن نہیں۔

انہوں نے بلوچستان کے بارے میں وفاقی وزیرِ داخلہ چوہدری نثار علی خان کے بیان کو سراہا اور اُمید ظاہر کی کہ عوام کی تائید سے بلوچستان میں دہشتگردی کو شکست دی جاسکتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 17 دسمبر 2025
کارٹون : 16 دسمبر 2025