انوشکا کی ویرات سے شادی کی افواہوں کی تردید

اپ ڈیٹ 28 اکتوبر 2015
ہندوستانی کرکٹر ویرات کوہلی اور بولی وڈ اداکارہ انوشکا شرما—۔فائل فوٹو/ اے ایف پی
ہندوستانی کرکٹر ویرات کوہلی اور بولی وڈ اداکارہ انوشکا شرما—۔فائل فوٹو/ اے ایف پی

ہندوستانی کرکٹر ویرات کوہلی اور بولی وڈ اداکارہ انوشکا شرما کی دوستی کی خبریں تو میڈیا پر گردش کرتی ہی رہتی ہیں، جبکہ گذشتہ دنوں ویرات کی انوشکا کے والد سے ملاقات کے بعد ہندوستانی میڈیا میں دونوں کی شادی کی افواہیں بھی گرم ہوگئی تھیں.

تاہم انڈین ایکسپریس کی ایک رپورٹ کے مطابق انوشکا شرما نے ان تمام افواہوں کی تردید کرتے ہوئے انھیں بے بنیاد قرار دے دیا ہے.

اداکارہ کے ترجمان کی جانب سے جاری کیے گئے ای میل بیان میں کہا گیا، "انوشکا شرما کی شادی کی خبروں میں کوئی سچائی نہیں ہے، فی الحال وہ اپنے کام میں مصروف ہیں اور کام کے ساتھ اپنے عہد سے خوش ہیں. "

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ "انوشکا اپنی زندگی کے بارے میں باتیں خفیہ نہیں رکھتیں، لہذا سب لوگوں سے درخواست ہے کہ وہ افواہوں کے بجائے زندگی کے حوالے سے اُن کے اپنے اعلان کا انتظار کریں".

مزید پڑھیں:ویرات کوہلی سے تعلق خفیہ نہیں، انوشکا شرما

دیگر بولی وڈ جوڑوں، مثلاً رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون، رنبیر کپور اور کترینہ کیف کی طرح انوشکا کبھی بھی ویرات سے اپنے تعلق کے حوالے سے خاموش نہیں رہیں اور نہ ہی انھوں نے کبھی میچ کے دوران کوہلی کی ہمت بندھانے میں جھجھک محسوس کی۔

دوسری جانب ویرات کوہلی کی جانب سے بھی انوشکا کے کام کی تعریف کی جاتی رہتی ہے۔

تاہم انوشکا کی جانب سے آنے والے حتمی بیان سے یہ تو واضح ہوگیا ہے کہ ان کی اور ویرات کوہلی کی شادی کی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں