• KHI: Partly Cloudy 18.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.3°C
  • ISB: Cloudy 17.9°C
  • KHI: Partly Cloudy 18.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.3°C
  • ISB: Cloudy 17.9°C

ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلر کا ورون دھون کو چیلنج

شائع November 15, 2015 اپ ڈیٹ November 16, 2015

بولی وڈ میں سب سے فٹ اورانتہائی مشہور نوجوان ہیروز کی تلاش میں سابق ایم ایم اے اور ڈبلیو ڈبلیو سٹار ڈیو بٹسٹا کی نظریں ورون دھون پر پڑی ہیں۔

نئی جیمز بانڈ فلم ’سپیکٹر‘ میں ولن کا کردار ادا کرنے والے بٹسٹا نے سوشل میڈیا پر ورون کو کھلے عام فٹنس چیلنج دے ڈالا۔

بٹسٹا ورون کے ساتھ پُل اپ میچ کھیلنے کے خواہش مند ہیں اور ذرائع کے مطابق انہوں نے بولی وڈ اداکار کیلئے ایک خصوصی وڈیو پیغام بھی ریکارڈ کرا دیا جسے جلد ہی سوشل میڈیا پر شیئر کیا جائے گا۔

ہندوستان ٹائمز نے اپنے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ بٹسٹا نے وڈیو میں ورون سے پوچھا ہے کہ آیا وہ ان کا پُل اپ چیلنج قبول کرنے کو تیار ہیں یا نہیں۔

ذرائع کے مطابق، ورون یقیناً اس چیلنج کو لے کر پرجوش ہوں گے کیونکہ وہ بانڈ فلموں اور بٹسٹا کے مداح ہیں۔

جب28 سالہ ورون سے چیلنج کے حوالے سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا ’ڈیو نے مجھے چنا ہے۔ انہوں نے دنیا کے متعدد مضبوط ترین لوگوں کا مقابلہ کیا ہے لیکن ابھی میں باقی ہوں۔‘

’میں نے ہمیشہ بٹسٹا کو سراہا کیونکہ انہوں نے خود کو ریسلر سے اداکار کے روپ میں ڈھالا۔ میں نے ان کا چیلنج قبول کر لیا ہے‘۔

بشکریہ ہندوستان ٹائمز

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2025
کارٹون : 17 دسمبر 2025