آنکھیں شریانوں کے امراض کی کھڑکیاں؟

اپ ڈیٹ 05 دسمبر 2015
یہ بات یونان میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی ہے— کریٹیو کامنز فوٹو
یہ بات یونان میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی ہے— کریٹیو کامنز فوٹو

اگر تو آپ کی بینائی بالکل ٹھیک ہے مگر کبھی کبھار وہ دھندلا جاتی ہے تو وہ دل کی شریانوں میں سنگین بیماری کی علامت بھی ثابت ہوسکتی ہے۔

یہ بات یونان میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی ہے۔

تحقیق میں ایک 77 سالہ شخص کے کیس کا ذکر ہے جسے دائیں آنکھ میں کئی بار دھندلے پن کا سامنا ہوا جس کا دورانیہ 5 منٹ سے بڑھ کر ایک گھنٹے تک پہنچا۔

اس شخص کے معائنے سے معلوم ہوا کہ شریان میں خون کی رکاوٹ پیدا ہونے سے اسکی آنکھوں تک سپلائی رکی جس سے یہ مسئلہ پیدا ہوا۔

ایتھنر کی نیشنل اینڈ کیپوڈیسٹرن یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اس طرح کی رکاوٹ عام طور پر کولیسٹرول اور خون کے خلیات کے اکھٹے ہونے سے پیدا ہوتی ہے جو سر اور گردن تک خون پہنچانے والی شریان کو متاثر کرتی ہے۔

بظاہر تو یہ رکاوٹ بہت معمولی ہوتی ہے مگر اس کے نتیجے میں سنگین طبی مسائل کا سامنا ہوسکتا ہے کیونکہ اس سے بینائی کے خاتمے یا جان لیوا فالج کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

محققین کا کہنا ہے کہ آنکھوں کی علامات خون کی شریانوں کے مسائل کے لیے بھی انتباہی علامات ہوسکتی ہیں۔

مگر یہ ان لوگوں کے لیے خطرے کی علامت ہوتی ہیں جنھیں پہلے کبھی نظر کی کمزوری یا دیگر مسائل کا سامنا نہ ہوا ہو۔

محققین کے مطابق آنکھوں کے معائنے سے ڈاکٹر شریانوں کے نظام کو دیکھ سکتے ہیں کیونکہ ایسا بہت کم ہوتا ہے کہ شریانوں کے مسائل کا اظہار آنکھوں سے نہ ہو۔

یہ تحقیق آن لائن طبی جریدے نیو انگلینڈ جرنل آف میڈیسین میں شائع ہوئی۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں