ہندوستانی فورس کا طیارہ گر کر تباہ، 10 ہلاک

اپ ڈیٹ 22 دسمبر 2015
تباہ ہونے والے طیارے میں 10 افراد سوار تھے—۔فوٹو/ رائٹرز
تباہ ہونے والے طیارے میں 10 افراد سوار تھے—۔فوٹو/ رائٹرز
طیارہ ایک دیوار سے ٹکرایا اور اس میں آگ لگ گئی—۔فوٹو/ بشکریہ ایشیا نیوز انٹرنیشنل (اے این آئی) ٹوئٹر اکاؤنٹ
طیارہ ایک دیوار سے ٹکرایا اور اس میں آگ لگ گئی—۔فوٹو/ بشکریہ ایشیا نیوز انٹرنیشنل (اے این آئی) ٹوئٹر اکاؤنٹ
طیارے کا ملبہ—۔فوٹو/ بشکریہ ایشیا نیوز انٹرنیشنل (اے این آئی) ٹوئٹر اکاؤنٹ
طیارے کا ملبہ—۔فوٹو/ بشکریہ ایشیا نیوز انٹرنیشنل (اے این آئی) ٹوئٹر اکاؤنٹ

نئی دہلی: ہندوستانی بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کا چارٹرڈ طیارہ نئی دہلی کے اندرا گاندھی ایئرپورٹ کے قریب یوار سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا،جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار تمام 10 افراد ہلاک ہوگئے۔

ہندوستان کے منسٹر آف اسٹیٹ سول ایوی ایویشن مہیش شرما نے طیارہ حادثے میں 10 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی.

این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق طیارہ نئی دہلی سے رانچی جارہا تھا، جس میں 10 افراد سوار تھے.

پریس ٹرسٹ آف انڈیا کے مطابق حادثہ صبح 9 بجکر 50 منٹ پر اُس وقت پیش آیا جب جہاز میں سوار ٹیکنیشنز کا گراؤنڈ کنٹرول سے رابطہ منقطع ہوگیا.

رپورٹ کے مطابق طیارہ ایک دیوار سے ٹکرایا اور اس میں آگ لگ گئی.

حادثے کے بعد فائر انجن اور امدادی ٹیمیں جائے وقوع کی طرف روانہ ہوگئیں.

این ڈی ٹی وی کے مطابق اس طرح کے ایئرکرافٹ اعلیٰ سرکاری عہدیداروں اور وزراء کے زیر استعمال ہوتے ہیں، جبکہ حادثے کا شکار ہونے والے طیارے میں سینیئر ٹیکنیشنز سوار تھے، جو ایک ہیلی کاپٹر کی مرمت کے لیے رانچی جارہے تھے۔

واقعے کے بعد وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں حادثے پر افسوس کا اظہار کیا۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.

تبصرے (0) بند ہیں