• KHI: Clear 27.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 22.4°C
  • ISB: Partly Cloudy 19.2°C
  • KHI: Clear 27.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 22.4°C
  • ISB: Partly Cloudy 19.2°C

مادی چیزیں خریدنے سے بھی خوشی کا احساس ممکن: تحقیق

شائع December 22, 2015

شاپنگ کے شوقین افراد کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ ایک حالیہ مطالعے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ مادی چیزوں کو خریدنے سے بھی خوشی حاصل ہوسکتی ہے۔

سوسائٹی پرسنیلٹی اینڈ سوشل سائیکالوجی کے محقیقین نے بتایا کہ سوئٹر یا اسکیٹ بورڈ یا ایسی چیز جو آپ کے کام آسکے، کو خریدنے سے وقتاً فوقتاً خوشی کا احساس ہوتا رہتا ہے۔

اس کے برعکس کسی جگہ جانے جیسے کے چڑیا گھر کا دورہ کرنے سے آپ کو ایک ساتھ زیادہ خوشی کا احساس ہوتا ہے تاہم یہ احساس اس دورے کے ساتھ ہی ختم ہوجاتا ہے۔

ریسرچر ویڈمین نے کہا کہ زندگی میں کوئی نیا تجربہ حاصل کیا جائے یا پھر کچھ خریدا جائے اس بات کا فیصلہ اس بات پر منحصر ہے کہ آپ کس طرح کی خوشی چاہتے ہیں۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ مثال کے طور پر آپ کچھ خریدنے کا فیصلہ کرتے ہیں اور آپ کے پاس ایک کنسرٹ میں شرکت کرنے یا پھر اپنے ٹی وی لاؤنج کے لیے نیا صوفہ خریدنے کا آپشن ہے۔

کنسرٹ پر جانے سے آپ کو بے انتہا تھرل ملے گا تاہم یہ جلد ہی ختم ہوجائے گا اور یہ ایک اچھی یاد بن کر رہ جائے گا۔

دوسری جانب صوفہ خریدنے سے ہر مرتبہ اس پر بیٹھنے کا احساس آپ کو خوشی دے گا، اس سے کنسرٹ جیسی تھرل تو نہیں ملے گی تاہم یہ خوشی وقتاً فوقتاً حاصل ہوتی رہے گی۔

کارٹون

کارٹون : 16 دسمبر 2025
کارٹون : 15 دسمبر 2025