ابھیشیک بچن دھوم کے نئے حصے سے باہر؟

اپ ڈیٹ 23 دسمبر 2015
ابھیشیک بچن — اے ایف پی فائل فوٹو
ابھیشیک بچن — اے ایف پی فائل فوٹو

بولی وڈ اداکار ابھیشیک بچن کامیاب فلم سیریز دھوم کے ہر حصے میں مرکزی کردار ادا کرتے ہیں تاہم آنے والے اگلے حصے میں ان کی شمولیت کے حوالے سے سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔

حال ہی میں یش راج فلمز نے ٹوئٹر پر دھوم کے اگلے حصے کی ایک تصویر شئیر کی جسے دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ بہت جلد فلم کے نئے حصے کی شوٹنگ شروع کردی جائے گی۔

فلم ساز نے اس حوالے سے ایک ٹویٹ بھی کی جس میں اگلے حصے کو دھوم ری لوڈڈ کا نام دیا گیا ہے۔

این ڈی ٹی وی کی ایک خبر کے مطابق جب رپوٹرز نے اداکار ابھیشیک سے اس متعلق سوال کیا تو انہوں نے جواب میں کہا ’مجھے دھوم ری لوڈڈ کے بارے میں کچھ نہیں معلوم، یہ کوئی فلم ہے یا میوزک ویڈیو؟‘

اداکار کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے 3 روز قبل ہی ہاؤس فل نے نئے حصے کی شوٹنگ مکمل کی ہے جس کے بعد وہ فلم ہیرا پھیری 3 کی شوٹنگ شروع کریں گے۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں