سونم کپور پر 'اسٹائلش' ہونے کا الزام

24 دسمبر 2015
سونم کپور کی فلم 'ڈولی کی ڈولی' کی ایک پبلسٹی فوٹو—۔
سونم کپور کی فلم 'ڈولی کی ڈولی' کی ایک پبلسٹی فوٹو—۔

ممبئی: بولی وڈ کی فیشن آئیکون سمجھی جانے والی سونم کپور کا کہنا ہے کہ انڈسٹری کی بہت سی اداکاراؤں کی جانب سے اُن پر ہر وقت اسٹائلش نظر آنے کے رجحان کے آغاز کا الزام عائد کیا جاتا ہے.

سی این این آئی بی این لائیو کی ایک رپورٹ کے مطابق سونم کا کہنا ہے کہ ایک مرتبہ انھیں 'ایک بڑی اداکارہ' نے بتایا کہ کس طرح انھیں اچھا نظر آنے کے لیے اپنے اسٹائلسٹ کو ایک اچھی خاصی رقم ادا کرنی پڑ رہی ہے.

فلم فیئر گلیمر اینڈ اسٹائل ایوارڈز کے کور لانچ کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سونم نے بتایا، "بہت سی اداکارائیں مجھے اس حوالے سے کوستی ہیں. مجھے یاد ہے جب ایک بہت بڑی اداکارہ نے مجھ سے کہا تھا کہ سونم تم یہ سب کیوں کرتی ہو؟ تمھیں معلوم ہے کہ اب مجھے اپنے اسٹائلسٹ کو کتنی رقم دینی پڑ رہی ہے".

سونم کا مزید کہنا تھا، "اور میں سوچ رہی تھی کہ میں اسٹائلسٹ پر پیسے خرچ نہیں کرتی، میں یا میری بہن اس حوالے سے خود کام کرتے ہیں، آپ کو ویسا ہی ہونا چاہیے جیسے آپ ہیں."

ان کا کہنا تھا، "اسٹارز کو کوئی بھی ٹرینڈ سیٹ کرتے وقت بہت محتاط رہنا چاہیے کیوں کہ وہ لوگوں پر اثر انداز ہونے کی صلاحیت رکھتے ہیں".

تاہم سونم کا کہنا تھا کہ انھیں 'فیشن پرست' کے بجائے 'اسٹائلش' کہہ کر بلایا جانا چاہیے.

ان کا کہنا تھا، "فیشن پرست ہونا اور اسٹائلش ہونا دو الگ الگ چیزیں ہیں. اسٹائل کا مطلب ہے کہ آپ ہر چیز کو اچھے طریقے سے لے کر چل سکتے ہیں اور مجھے اس بات سے نفرت ہے جب لوگ مجھے فیشن پرست کہہ کر بلاتے ہیں، میں چاہتی ہوں کہ لوگ مجھے اسٹائلش کہیں".

حال ہی میں سنیل شیٹھی کی بیٹی اتھیہ شیٹھی کو بھی سونم کپور کی طرح اسٹائلش قرار دیا گیا تھا.

جب سونم سے اس حوالے سے بات کی گئی تو اُن کا کہنا تھا کہ، "اتھیہ ناقابلِ یقین حد تک خوبصورت ہیں. وہ بہت پیاری ہیں اور میرے خیال میں وہ بالکل ہرن کی طرح ہیں."

فلم ریویو : پریم رتن دھان پایو

سونم کپور اور سلمان خان کی رواں برس نومبر میں ریلیز ہونے والی فلم "پریم رتن دھن پایو" نے باکس آفس پر شاندار کامیابی حاصل کی.


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.

تبصرے (0) بند ہیں