اگر زمین کا گھومنا رک جائے تو ؟

شائع December 29, 2015 اپ ڈیٹ March 6, 2016

زمین اپنے محور کے گرد ایک ہزار میل فی گھنٹہ سے زائد کی رفتار سے گھوم رہی ہے۔

تاہم اس وقت کیا ہوگا جب وہ اچانک رک جائے؟ تو اس کا جواب یہ ہے کہ ایسا ہوا تو اس کے اثرات تباہ کن ہوں گے۔

ایک رپورٹ کے مطابق اگر زمین کا گھومنا اچانک تھم جائے تو ہر وہ چیز جو کسی چیز سے بندھی ہوئی نہیں ہوئی اچانک مشرق کی جانب ایک ہزار میل فی گھنٹہ کی رفتار سے اڑنے لگے گی۔

اس کے اثرات فضاءپر بھی مرتب ہوں گے اور ہوائیں اتنی طاقتور ہوجائیں گی جیسے کسی ایٹم بم کے دھماکے کے بعد ہوسکتی ہیں۔

زمین کی حرکت رک جانے سے سمندروں میں بہت بڑی سونامی لہریں پیدا ہوں گی جو ایک منٹ کے اندر 17 میل کے رقبے کو غرق کرسکیں گی۔

زمین کا ایک دن چوبیس گھنٹوں کی بجائے موجودہ 365 دنوں کے برابر لمبا ہوجائے گا جس دوران چھ ماہ تک سورج آگ برساتا رہے گا جس کے بعد چھ ماہ کی طویل رات کے دوران ہڈیاں جما دینے والی سردی کا سامنا ہوگا۔

زمین کی حرکت تھم جانے کے نتیجے میں سورج بھی مغرب سے طلوع اور مشرق میں غروب ہوگا اور ایسا سال میں ایک دفعہ ہی ہوسکے گا۔

زمین کے گھومنے سے مرکز گریز طاقت پیدا ہوتی ہے جو زمین کی موجودہ شکل کو برقرار رکھنے کا کام کرتی ہے، تاہم جب زمین رک جائے گی تو سمندر دونوں قطبوں کی جانب منتقل ہوجائیں گے جہاں کشش ثقل طاقتور ہوگی۔

اس کے نتیجے میں دو طاقتور سمندر ایک بہت بڑا براعظم زمین کے درمیان ابھر آئے گا۔

مقناطیسی فیلڈ کی طاقت بتدریج کم ہونے لگے گی جس کے نتیجے میں زمین جان لیوا کاسمک شعاعوں کی زد میں آجائے گی جس کے نتیجے میں یہاں زندگی کی بقاءکا امکان لگ بھگ نہ ہونے کے برابر ہوگا۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (7) بند ہیں

Siraj Mahmood Dec 29, 2015 09:17pm
Zara Shochiya!
Inder Kishan Dec 29, 2015 10:13pm
سورس: ٹیک انسائیڈر
Mohammed Naveed Jamal Dec 30, 2015 11:56am
Allha-O-Akbar
Abdul hadi Dec 30, 2015 12:16pm
Nice production each and every programme is remarkable specially the Talk show Zara Hart Kay I enjoy it very much
Abdul hadi Dec 30, 2015 12:17pm
Remarkable programmes watchable and enjoyable specially Zara Hart Kay the talk show
Aijaz Ahmed Mar 20, 2016 12:33pm
all is utopia, earth does not move, sun rotate its position
shahzab Mar 20, 2016 01:50pm
buht ache informion ha likan ya parh kr mery zehan ma ya bat aai ha k hollywood walon ko is per ik movie banani chahe jis ma ya sub kuch hota dekhya jay to yakenan ya buht ziyada intertanment movie sabat ho ge movie ka name b socha ha many{breck Earth} keya kehty han ap friends?????????

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026