کیا یہ ہے فیس بک کا بہترین فیچر ؟
سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک میں ایک ایسا کارآمد فیچر موجود ہے جو ہوسکتا ہے سب کو معلوم ہو مگر اس کو استعمال کرنے کا خیال بہت کم صارفین کو ہی آتا ہے۔
عام طور پر لوگ فیس بک پر تصاویر، لنکس وغیرہ شیئر کرتے ہیں اور اپنی پروفائل فوٹو کچھ دن، ماہ یا سال بعد تبدیل کرتے ہیں مگر اکثر ایسا ہوتا ہے کہ کسی کی اہم پوسٹ، لنک وغیرہ نظر میں تو آتا ہے مگر بعد میں اسے تلاش کرنا ناممکن ہوجاتا ہے۔
کیا آپ کے ساتھ ایسا ہوتا ہے؟ اگر ہاں تو اس کا حل آپ کے ماﺅس کی ایک حرکت میں چھپا ہے۔
ہوسکتا ہے آپ نے دیکھا ہو نہ دیکھا ہو مگر فیس بک کی ہر پوسٹ کو آپ محفوظ کرسکتے ہیں جس کے لیے ' سیو لنک' بٹن موجود ہے۔
یہ آپشن آپ کو موقع دیتا ہے کہ فیس بک پر جو کچھ آپ نے دیکھا ہو اور اسے بعد میں تفصیل سے دیکھنا چاہتے ہو تو اسے ایک جگہ ڈال دیں۔
اور سب کو معلوم ہے فیس بک حیرت انگیز، عجیب و غریب مواد سے بھرا ہوا ہے جس میں سے ہر ایک کو تفصیل سے دیکھنا ممکن نہیں ہوتا مگر اس فیچر کے ذریعے آپ ایسا کسی حد تک کرسکتے ہیں۔
ہر پوسٹ کے دائیں جانب اوپر ایک ایرو جیسے نشان پر کلک کریں گے تو نیچے سیو لنک لکھا ہوا نظر آجائے گا جیسے نیچے دی گئی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے۔

اس میں کوئی کاپی پیسٹ کرنے، خود کو ای میل کرنے کی ضرورت نہیں اور فیس بک کا کوئی بھی مواد آپ کے فولڈر میں محفوظ ہوجائے گا۔
یہ سیو لنکس آپ کے فیس بک پروفائل کے بائیں جانب میسجز اور ایونٹس کے نیچے سیوڈ کے نام سے موجود فولڈر میں چلے جاتے ہیں۔
جب آپ اپنی محفوظ کردہ چیزوں کو دیکھ لیں تو انہیں ڈیلیٹ کردیں، کسی اور جگہ منتقل کردیں یا کچھ نہ بھی کریں وہ سب آپ کی مرضی ہے۔
اور صرف لنکس ہی نہیں ویڈیوز اور تصاویر کو بھی اس طرح سیو کیا جاسکتا ہے تو اسے آزما کر دیکھیں یہ واقعی بہت کارآمد فیچر ہے۔
آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔












لائیو ٹی وی
تبصرے (2) بند ہیں