• KHI: Asr 5:15pm Maghrib 7:23pm
  • LHR: Asr 4:59pm Maghrib 7:09pm
  • ISB: Asr 5:08pm Maghrib 7:20pm
  • KHI: Asr 5:15pm Maghrib 7:23pm
  • LHR: Asr 4:59pm Maghrib 7:09pm
  • ISB: Asr 5:08pm Maghrib 7:20pm

’حکومت نیب سے ناراض ہے اور نہ خوفزدہ‘

شائع February 21, 2016
۔ — فائل فوٹو
۔ — فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ- ن کی وفاقی حکومت نا تو قومی احتساب بیورو سے ناراض ہے نہ ہی خوفزدہ۔

اتوار کو پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ کچھ تاجروں نے وزیر اعظم سے شکایت کی تھی کہ نیب افسران انہیں خوف زدہ کر رہے ہیں۔

انہوں نے پٹھان کوٹ حملہ کیس کے حوالے سے کہا کہ پاکستان میں مقدمہ کے اندراج پر جو کیا گیا وہ افسوس ناک ہے۔

’انڈیا نے کچھ فون نمبرز فراہم کئے تھے جن کی تحقیقات کیلئے ایف آئی آر کاٹنی ضروری تھی۔‘

چوہدری نثار نے بتایا کہ پٹھان کوٹ واقعہ کی تحقیقات کے دوران کچھ گرفتاریاں بھی ہوئیں۔

’حملے کی تحقیقات کیلئے پاکستان سے خصوصی تحقیقاتی ٹیم انڈیا جائے گی اور اس حوالے سے نئی دہلی کو خط لکھ دیا گیا ہے‘۔

وزیر داخلہ نے سندھ حکومت کی جانب سے ایف آئی اے پر تنقید کو بلاجواز قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی ڈھائی سالہ کارکردگی کو عدالتی اسکروٹنی کیلئے پیش کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے کی وجہ سے 15-2014 میں 14.6 ارب روپے قومی خزانے میں جمع ہوئے۔ ’اگر سندھ حکومت کو کوئی اعتراض ہے تو عدالت سے رجوع کرے‘۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 14 جون 2024
کارٹون : 13 جون 2024