• KHI: Rain 29.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 32.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 30°C
  • KHI: Rain 29.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 32.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 30°C

عاقب پاکستان کے نئے ہیڈ کوچ؟

شائع اپ ڈیٹ

اسلام آباد: پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس کے متبادل کیلئے مختلف آپشنز پر غور شروع کرد یا۔

پی سی بی کے ایک عہدے دار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر اے پی پی کو بتایا کہ متحدہ عرب امارات کے موجودہ کوچ اور سابق فاسٹ باؤلر عاقب جاوید نے پاکستان سپر لیگ کے دوران دبئی میں بورڈ حکام سے رابطہ کرتے ہوئے ٹیم کا ہیڈ کوچ بننے کی خواہش ظاہر کی تھی۔

عہدے دار کے مطابق، پی سی بی نے ابھی تک اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا کیونکہ ہیڈ کوچ وقار کا معاہدہ جولائی میں ختم ہو گا۔

انہوں نے بتایا کہ بورڈ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں ٹیم پرفارمنس کا باریک بینی سے جائزہ لینے کے بعد ہی حتمی فیصلہ کرے گا۔ ’توقع ہے کہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ختم ہونے کے بعد نئے ہیڈ کوچ کا فیصلہ کیا جائے گا‘۔

انہوں نے بتایا کہ فی الحال عاقب کا یو اے ای سے معاہدہ جاری ہے لہذا پاکستان کے پاس کافی وقت ہے۔

1988 سے 1998 کے درمیان 22 ٹیسٹ اور 163 ون ڈے میچ کھیلنے والے عاقب1992 کا ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کا اہم حصہ تھے۔

پاکستان ٹیم کے باؤلنگ کوچ رہنے والے عاقب فروری، 2012 میں استعفی دے کر یو اے ای ٹیم کے ہیڈ کوچ بن گئے تھے۔

عاقب2004 میں انڈر19 ورلڈ کپ جیتنے والی پاکستانی ٹیم کے کوچ بھی رہ چکے ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بھی خدمات سر انجام دیں۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026