• KHI: Sunny 24.1°C
  • LHR: Cloudy 24.4°C
  • ISB: Partly Cloudy 18.6°C
  • KHI: Sunny 24.1°C
  • LHR: Cloudy 24.4°C
  • ISB: Partly Cloudy 18.6°C

اسلام آباد: لینڈنگ کے دوران طیارے کا ٹائر پھٹ گیا

شائع March 4, 2016 اپ ڈیٹ March 4, 2016 04:53pm

اسلام آباد : وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران نجی ایئرلائن کے طیارے کا ٹائر پھٹ گیا۔

پائلٹ نے طیارے کو بحفاطت اتار لیا — فوٹو : ڈان نیوز
پائلٹ نے طیارے کو بحفاطت اتار لیا — فوٹو : ڈان نیوز

ڈان نیوز کے مطابق پائلٹ نے مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارے کو بحفاظت ایئرپورٹ پر اتار لیا۔

ذرائع کے مطابق لینڈنگ کے دوران طیارے کا ٹائر پھٹ گیا اور انجن بھی متاثر ہوا تاہم پائلٹ نے مہارت سے لینڈنگ کی البتہ لینڈنگ کے دوران جہاز رن وے سے اتر گیا۔

نجی ایئرلائن کی پرواز PA-271 سعودی عرب کے شہر جدہ سے اسلام آباد پہنچی تھی، طیارے میں 230 سے زائد مسافر سوار تھے، جو محفوظ رہے۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 16 اپریل 2026
کارٹون : 15 اپریل 2026