• KHI: Partly Cloudy 34.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 34.9°C
  • ISB: Rain 28.6°C
  • KHI: Partly Cloudy 34.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 34.9°C
  • ISB: Rain 28.6°C

ٹیٹو بنوانے سے ہیپاٹائٹس ہونے کا امکان: ماہرین

شائع January 26, 2013 اپ ڈیٹ January 26, 2013 07:49am

ٹیٹو ہاتھ پر بنا پوا۔ - اے پی فوٹو
ٹیٹو ہاتھ پر بنا پوا۔ - اے پی فوٹو

اسلام آباد: طبی ماہرین نے کہا ہے کہ جسم پر ٹیٹو بنوانے سے ہیپاٹائٹس کی بیماری ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔

نیو یارک یونیورسٹی لنیگون میڈیکل سنٹر میں ہونے والی تحقیق کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ جسم پر مشینی آرٹ کے ذریعے مختلف قسم کے ٹیٹو بنوانے سے ہیپاٹائٹس ہونے کے امکانات میں اضافہ ہوتا ہے جس سے جگر کے کینسر کا خطرہ بھی لاحق ہو سکتا ہے۔

امراض کو کنٹرول کرنے والے امریکی سنٹر کی رپورٹ کے مطابق 3.2ملین امریکی بے احتیاطی کی وجہ سے ہیپاٹائٹس اور دوسری مختلف بیماریوں کا شکار ہیں۔

نیو یارک لینگون میڈیکل سنٹر کے محقق فرتزفرینکوئس نے خبردار کیا ہے کہ ہیپاٹائٹس ہونے سے جگر کا کینسر لاحق ہونے کے 70فیصد چانسز بڑھ جاتے ہیں لہٰذا ایسے مشغلوں سے اجتناب کرنا چاہیے۔

کارٹون

کارٹون : 17 اپریل 2026
کارٹون : 16 اپریل 2026