’جگا جاسوس‘ کی شوٹنگ میں مشکلات نہیں، رنبیر

18 مارچ 2016
فوٹو بشکریہ — انڈیا ٹوڈے
فوٹو بشکریہ — انڈیا ٹوڈے

بولی وڈ اداکار رنبیر کپور اور کترینہ کیف کے بریک اپ کے بعد خبریں گردش کر رہی تھیں کہ ان کی فلم ’جگا جاسوس‘ کی شوٹنگ میں کافی مشکلات کا سامنا ہے تاہم رنبیر نے ان خبروں کی تردید کردی۔

انوراگ باسو کی ہدایت میں بننے والی فلم ’جگا جاسوس‘ ایک رومانوی اور مزاحیہ کہانی پر مبنی ہے جس میں رنبیر اور کترینہ مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: کترینہ کا رنبیر کو 'دھوکا'، سدھارتھ کے ساتھ شوٹنگ

انڈین ایکسپریس کی ایک رپورٹ کے مطابق ایک تقریب کے دوران رنبیر کا کہنا تھا ’فلم کی شوٹنگ میں کسی قسم کی مشکلات پیش نہیں آرہی اور اسے ختم ہونے میں کچھ ہی روز باقی ہیں اور چاہے کترینہ ہوں، میں ہوں یا انوراگ باسو سب ہی فلم کے لیے دل و جان سے محنت کر رہے ہیں‘۔

رنبیر کپور کا مزید کہنا تھا کہ وہ فلم کی پہلی جھلک اور ٹیزر کے لیے بے حد پرجوش ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایسے اداکار جنہیں رشتے ٹوٹنے سے فائدہ ہوا

انہوں نے بتایا کہ پہلا ٹیزر اگلے ماہ ریلیز کیا جائے گا اور امید ہے کہ وہ سب کو پسند آئے۔

یاد رہے کہ رنبیر اور کترینہ کافی عرصے سے ایک ساتھ تھے تاہم اس سال کے آغاز میں دونوں اداکاروں کا ذاتی وجوہات کے باعث بریک اپ ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: رنبیر-کترینہ کے راستے جدا؟

فلم ’جگا جاسوس‘ کی ریلیز رواں سال جولائی میں متوقع ہے۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں