شاہ رخ نے اپنے مداحوں کو بیوقوف بنا ڈالا

شائع April 2, 2016

بولی وڈ کنگ شاہ رخ خان ہمیشہ ہی اپنے مداحوں سے سوشل میڈیا پر رابطے میں رہتے ہیں اور اب اداکار نے اپنے مداحوں کو دلچسپ انداز میں بیوقوف بھی بنا ڈالا۔

شاہ رخ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے مداحوں سے وعدہ کیا کہ فینز انہیں جو بھی کرنے کو کہیں گے شاہ رخ وہ کرکے دکھائیں گے۔

اداکار نے یکم اپریل کو ’اپریل فول ڈے‘ کے حوالے سے کئی ویڈیوز ٹوئٹر پر شئیر کیں جس میں اپنے مداحوں کو نہایت خوبی سے 'بیوقوف' بنایا۔

دراصل یہ سب کچھ شاہ رخ اپنی آنے والی فلم ’فین‘ کو پروموٹ کرنے کے لیے کر رہے تھے۔

فلم ’فین‘ میں شاہ رخ خان ڈبل کردار کرتے نظر آئیں گے، فلم کی کہانی گورو نامی ایک مداح اور آرین کھنہ نامی سپراسٹار کے گرد گھومتی ہے۔

منیش شرما کی ہدایت میں بننے والی فلم ’فین‘ رواں سال 15 اپریل کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 5 دسمبر 2025
کارٹون : 4 دسمبر 2025