• KHI: Maghrib 7:18pm Isha 8:45pm
  • LHR: Maghrib 7:03pm Isha 8:40pm
  • ISB: Maghrib 7:13pm Isha 8:55pm
  • KHI: Maghrib 7:18pm Isha 8:45pm
  • LHR: Maghrib 7:03pm Isha 8:40pm
  • ISB: Maghrib 7:13pm Isha 8:55pm

’دبنگ 3‘ کی شوٹنگ کا آغاز 2017 میں

شائع April 5, 2016
بولی وڈ اداکار سلمان خان — فوٹو بشکریہ / ہندوستان ٹائمز
بولی وڈ اداکار سلمان خان — فوٹو بشکریہ / ہندوستان ٹائمز

بولی وڈ اداکار سلمان خان کی کامیاب فلم سیریز ’دبنگ‘ کے تیسرے سیکوئل کی شوٹنگ کا آغاز 2017 میں کیا جائے گا جس کی وجہ اداکار کا مصروف شیڈول ہے۔

مداحوں کو کافی عرصے سے سلمان خان کی اس فلم سیریز کے اگلے سیکوئل کا انتظار ہے، لیکن سلمان کے بھائی اداکار و ہدایت کار ارباز خان کا کہنا ہے کہ انہیں ابھی کچھ عرصہ انتظار کرنا ہوگا۔

ہندوستان ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق ارباز خان کا کہنا تھا ’ دبنگ 3 کی شوٹنگ کا آغاز ہم اگلے سال کریں گے، فی الحال سلمان اپنی فلم سلطان کی شوٹنگ کے ساتھ ساتھ کچھ اور پراجیکٹس میں مصروف ہیں‘۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ کوئی حتمی وقت نہیں بتاسکتے لیکن اگلے سال شوٹنگ ضرور کی جائے گی۔

ارباز خان نے ’دبنگ‘ کے دونوں سیکوئل پروڈیوس کیے تھے جبکہ دبنگ 2 کی ہدایت کاری بھی کی تھی۔

’دبنگ‘ میں سلمان خان نے چلبل پانڈے نامی پولیس اہلکار کا کردار ادا کیا تھا جسے شائقین نے بے حد پسند کیا، اس فلم میں سوناکشی سنہا نے ڈیبیو کیا اور اپنی اداکاری سے سب کو خوب متاثر بھی کیا۔

مزید پڑھیں: دبنگ 3 میں ہی بناؤں گا، ارباز خان

واضح رہے کہ سلمان خان نے اپنی فلم ’دبنگ 2‘ کی تشہیر کے دوران اس کے تیسرے حصے کا بھی اعلان کردیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر ’دبنگ 2‘ ہٹ ہوتی ہے تو وہ تیسرا سیکوئل بھی بنائیں گے جو چلبل پانڈے کی پولیس اہلکار بننے سے پہلے کی زندگی پر مبنی ہوگی۔

سلمان خان اس وقت علی عباس ظفر کی فلم ’سلطان‘ کی شوٹنگ مکمل کر رہے ہیں جس میں ان کے ہمراہ انوشکا شرما اور رندیپ ہوڈا اہم کردار ادا کریں گے۔

رواں سال عید پر ریلیز کی جانے والی اس فلم میں سلمان خان 40 سالہ پہلوان کا کردار ادا کر رہے ہیں۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 1 جون 2024
کارٹون : 31 مئی 2024