• KHI: Partly Cloudy 31.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 37.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 31°C
  • KHI: Partly Cloudy 31.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 37.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 31°C

نوواک جوکووچ کو سال کے بہترین کھلاڑی کاایوارڈ

شائع April 20, 2016 اپ ڈیٹ April 20, 2016 12:51am

برلن:ٹینس کے عالمی نمبرایک کھلاڑی نوواک جوکوچ اور سرینا ولیمز نے لوریئس ورلڈ اسپورٹس ایوارڈ 2016 جیت لیا۔

لورئیس اسپورٹس ایوارڈ کی سالانہ تقریب جرمنی کے دارالحکومت برلن میں منعقد ہوئی۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق سربیا سے تعلق رکھنے والے ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ کوسال 2015 میں تمام چاروں گرینڈ سلیم کے فائنل تک رسائی پرمسلسل دوسرے سال ایوارڈ کا حق دار قراردیا گیا۔

جوکووچ نے 2015 میں تین میجرز، 6 ماسٹرز، 11 ٹائٹل اور رینکنگ پوائنٹس حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے تھے جبکہ 2016 کے آغاز میں دوہا اوپن ٹینس میں ہسپانوی اسٹار رافیل نڈال کو شکست دے کر سال کی پہلی کامیابی حاصل کی اور اے ٹی پی رینکنگ پوائنٹس میں اپنا ریکارڈ توڑتے ہوئے 16790 پوائنٹس حاصل کئے جبکہ آسٹریلین اوپن میں بھی فاتح رہے تھے تاہم حال ہی میں منعقدہ مونٹے کارلو ماسٹرز کے دوسرے مرحلے میں انھیں شکست ہوئی تھی۔

اس سے قبل 2015 اور 2012 میں بھی یہ ایوارڈ جوکووچ کے نام رہا تھا۔

لورئیس اسپورٹس ایوارڈ کا آغاز مئی 2000 میں ہوا تھا جو کھیلوں کی دنیا میں سالانہ بہترین کارکردگی دکھانے والے مرد اور خواتین کھلاڑیوں، ٹیموں اور کلبوں کو دیا جاتا ہے۔

امریکی خاتون ٹینس اسٹار سرینا ولیمز کو سال کی بہترین خاتون کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔

برازیل کے پیرالمپک تیراک ڈینیل ڈیاس نے بہترین معذورکھلاڑی کا ایوارڈ حاصل کیا جبکہ نیوزی لینڈ کی رگبی ٹیم کو ورلڈ کپ میں کامیابی پر بہترین ٹیم قراردیا گیا، گزشتہ سال یہ ایورڈ جرمنی کی فٹ بال ٹیم کو دیا گیا تھا۔

نیدرلینڈز فٹ بال ٹیم کے عظیم سابق کھلاڑی جوہان کریف کو اسپرٹ آف اسپورٹ ایوارڈ دیا گیا، جوہان کریف 68 سال کی عمر میں 24 مارچ کو انتقال کرگئے تھے۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 21 اپریل 2026
کارٹون : 20 اپریل 2026