خلاءمیں گن سے فائر کرنے پر کیا ہوگا؟

شائع May 14, 2016 اپ ڈیٹ May 15, 2016

ویسے تو خلاءمیں فائرنگ کا تصور ناممکن لگتا ہے مگر ہاں کسی بھی گن سے زمین سے باہر نکل کر فائر کرنا ممکن ہے۔

مگر ایسا کرنے پر آپ کے ساتھ کیا ہوگا وہ ضرور جان لیں۔

اگر تو آپ خلاءمیں جاکر فائر کرتے ہیں و چونکہ وہاں آواز یا ساﺅنڈ نہیں ہوتا تو وہاں آپ کسی قسم کا دھماکا نہیں سن سکیں گے۔

مگر آپ اس سے ہٹ کسی اور چیز کو محسوس کریں گے اور وہ ہے نیوٹن کا تیسرا قانون حرکت یعنی ہر عمل کا برابر مگر مخالف ردعمل۔

جب آپ کسی سمت فائر کریں گے تو گن آپ کو مخالف سمت کی جانب زور دار دھکا دے گی۔

مگر اس کی رفتار کتنی ہوگی؟ تو اس کا انحصار گن پر ہوگا۔

جیسے اگر آپ اے کے 47 رائفل سے فائر کرتے ہیں جس کی گولی 1600 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرتی ہے، تو اس گن سے آپ کو مخالف سمت پر 0.068 میل فی گھنٹہ کا دھکا لگے گا۔

اگر کسی عام پسٹل سے فائر کرتے ہیں جس کی گولی کی رفتار 1330 میل فی گھنٹہ ہوسکتی ہے اور اس کی گولی چونکہ رائفل کے مقابلے میں دوگنا وزنی ہوتی ہے ۔

لہذا اس کو فائر کرنے پر آپ رائفل کے مقابلے میں دوگنا زیادہ رفتار سے پیچھے کی جانب جائیں گے۔

تاہم گن جو بھی ہو مگر نشانے کے حوالے سے احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے، کیونکہ گولی گھوم پر آپ کو بھی لگ سکتی ہے۔

اگر آپ گن سے دائیں جانب فائر کرتے ہیں تو آپ اسے زمین کے مدار میں بھیج دیتے ہیں تو خلاءمیں ہوا کی مزاحمت تو ہوتی نہیں لہذا گولی زمین کے گرد گھوم کر آپ سے ٹکرا جائے گی۔

تو سادی سی بات ہے کہ خلاءمیں اسلحے سے کھیلنا اتنا آسان بھی نہیں اور بہت زیادہ محتاط رہنے کی ضرورت ہوتی ہے۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 17 اپریل 2026
کارٹون : 16 اپریل 2026