گوگل نے آج اعلان کیا ہے کہ اس نے اپنے "مائی اکاﺅنٹ" سروس کو اپ ڈیٹ کرکے اس میں ایک فیچر کا اضافہ کیا ہے جس کی مدد سے صارفین اپنے گمشدہ یا چوری ہو جانے والے اسمارٹ فونز کو تلاش کرسکتے ہیں۔

یعنی آپ اب اس نئے آپشن کی بدولت اپنے گم یا چوری ہوجانے والے فون کو تلاش کرسکتے ہیں۔

گوگل کی جانب سے پہلے ہی گمشدہ فونز کی تلاش کے لیے اینڈرائیڈ صارفین کو ٹول فراہم کیا گیا ہے تاہم اس بار فیچر میں آئی او ایس ڈیوائسز کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

اس سے قبل اینڈرائیڈ فون یا ٹیبلیٹ گم ہونے کی صورت میں اینڈرائیڈ ڈیوائس منیجر کی مدد سے اس تک رسائی کرکے تلاش، رنگ یا اس ڈیوائس کا ڈیٹا ویب براﺅزر سے صاف کیا جاسکتا تھا۔

یہ فیچر جاننے کے لیے یہ پڑھیں : گوگل کے اس خفیہ فیچر سے اپنا گمشدہ فون ڈھونڈیں

مگر اب گوگل کا کہنا ہے کہ آئی او ایس یا اینڈرائیڈ ڈیوائسز استعمال کرنے والے یہی آپشن مائی اکاﺅنٹ پیج کے ذریعے استعمال کرسکتے ہیں۔

مائی اکاﺅنٹ پر جاننے کے بعد آپ وپاں ' Find yout phone ' پر کلک کرکے اپنے فون کو تلاش کرسکتے ہیں، لاک کرسکتے ہیں، کال کرسکتے ہیں، اکاﺅنٹ محفوظ بناسکتے ہیں، کال بیک نمبر اسکرین پر چھوڑنے سمیت بہت کچھ کرسکتے ہیں۔

فوٹو بشکریہ گوگل
فوٹو بشکریہ گوگل

گوگل کے آفیشل بلاگ پر یہ اعلان کیا گیا اور یہ کہیں دور بیٹھ کر بھی ڈیوائس پر گوگل سروسز سے سائن آﺅٹ کرنے میں میں بھی مدد دیتا ہے جو کہ واقعی مفید ہے۔

اسی طرح یہ بتاتا ہے کہ کس طرح اپنے موبائل آپریٹر یا لوکل ہوسٹ تک رسائی حاصل کی جاسکتی ہے اور گوگل میپس پر اسے تلاش کیا جاسکتا ہے۔

گوگل نے مزید اعلان کیا ہے کہ اس فیچر تک رسائی یا مائی اکاﺅنٹ کھولن کا عمل بھی جلد انتہائی آسان بنایا جائے گا اور مستقبل قریب میں گوگل پر اپنا نام سرچ کرنے پر بھی آپ مائی اکاﺅنٹ تک پہنچ جائیں گے۔

اسی طرح گوگل ایپ میں آپ اپنی آواز میں یہ کہہ کر " OK Google, show me my Google account. " مائی اکاﺅنٹ کھول سکیں گے اور بہت جلد یہ سپورٹ انگلش سے ہٹ کر دیگر زبانوں میں بھی فراہم کردی جائے گی۔

خیال رہے کہ گوگل نے مائی اکاﺅنٹ کی سائٹ ایک سال پہلے متعارف کرائی تھی جس کا مقصد کمپنی کی تمام سروسز کی پرائیویسی اور سیکیورٹی سیٹنگزکو ایک مرکز پر لانا تھا۔

گوگل کے بقول اس وقت ایک ارب سے زائد افراد مائی اکاﺅنٹ کو استعمال کررہے ہیں۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں