بولی وڈ کے دبنگ خان سلمان ایک بار پھر ڈائریکٹر کبیر خان کی نئی فلم 'ٹیوب لائٹ' میں مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔

انڈین ایکسپریس کے مطابق کبیر خان کا کہنا تھا " یہ ایک ذاتی مسئلے پر مبنی فلم ہے جس پر ابھی میں زیادہ بات نہیں کرسکتا، تاہم یہ کہنے کی ضرورت نہیں کہ میری فلموں میں ہمیشہ سیاسی پس منظر ہوتا ہے کیونکہ وہ مجھے پرجوش کرتا ہے اور میں حقیقی زندگی کو دریافت کرپاتا ہوں۔ تو ' ٹیوب لائٹ' میں بھی معمولی سا سیاسی پس منظر ہوگا"۔

یہ تیسرا موقع ہے کہ کبیر خان اور سلمان خان کسی فلم کے لیے اکھٹے ہورہے ہیں، اس سے قبل اس سے قبل ڈائریکٹر اور اداکار کی یہ جوڑی ایک تھا ٹائیگر اور بجرنگی بھائی جان جیسی سپرہٹ فلمیں تیار کرچکی ہے۔

کبیر خان کا مزید کہنا تھا " جذباتی اعتبار سے میری نئی فلم بجرنگی بھائی سے ملتی جلتی ہوگی، تاہم اس کی کہانی بالکل مختلف ہوگی۔ اس میں پہلے زیادہ مزاح اور جذبات کا اظہار ہوگا"۔

یہ فلم ممکنہ طور پر اگلے سال عید کے موقع پر ریلیز کی جاسکتی ہے۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں