آج کل اسمارٹ فونز کا زمانہ ہے اور فوٹوگرافی کے لیے کیمروں کی جگہ بھی اس نے لے لی ہے جس کی وجہ اس کا استعمال میں آسان اور ہر وقت جیب میں ہونا ہے۔

تاہم اسمارٹ فونز کی تصاویر کو آرگنائز کرنا ہر شخص کے بس کی بات نہیں، لیکن اب ایسی ایپس بھی موجود ہیں جو اس عمل کو آسان بنا دیتی ہیں جن میں سے کچھ کا ذکر ذیل میں کیا جارہا ہے۔

کوئیک پک

کوئیک پک اینڈرائیڈ پلیٹ فارم میں بہت زیادہ مقبول ہے، جس کے صارفین کی تعداد ایک کروڑ سے زائد ہے ۔ یہ ایپ طاقتور فائل مینجمنٹ فیچرز جن میں سورٹ، ری نیم، کریئیٹ نیو فولڈر، موونگ/ کاپی ڈیٹا اور بیک اَپ فوٹوز وغیرہ کی سہولت فراہم کی جاتی ہے۔ اس ایپ کے ذریعے تصاویر کو اپنی پسند کے کلاﺅڈ اسٹوریج جیسے ڈراپ باکس یا ون ڈرائیو پر محفوظ کیا جاسکتا ہے۔ اسی طرح یہ مقبول تصویری فارمیٹس جیسے جے پی جی، جے پی ای جی، جے پی ایس، پی این جی، جی آئی ایف اور دیگر کو سپورٹ کرتی ہے۔ اس کا آئی او ایس ورژن مختلف کمپنی کا ہے تاہم اس میں بھی یہ سب فیچرز موجود ہیں۔ یہ ایپ تصویر میں موجود ہر شخص کے نام یا ٹیگ کرنے کی صلاحیت بھی رکھتی ہے جبکہ فوٹو ایڈیٹنگ ٹولز بھی اس کا حصہ ہیں۔

اینڈرائیڈ کے لیے یہ ایپ یہاں سے ڈاﺅن لوڈ کریں :

https://play.google.com/store/apps/details?id=com.alensw.PicFolder&hl=en

آئی او ایس کے لیے یہاں سے ڈاﺅن لوڈ کریں :

https://itunes.apple.com/us/app/quickpics-photo-manager-your/id902341057?mt=8

مائی پکس

مائی پکس آئی او ایس ڈیوائسز کے لیے مفت ایپ ہے جو مختلف قسم کے فیچرز کی پیشکش کرتی ہے جن کی مدد سے آئی فون سے لی جانے والی تصاویر اور ویڈیوز کو آسانی سے آرگنائز کیا جاسکتا ہے۔ یہ آپ کی پسندیدہ تصویر کو البم کور کے طور پر لگانے کی سہولت بھی فراہم کرتی ہے، جبکہ 45 مختلف تھیمز کی مدد سے ایپ کے لیے کوئی ڈیزائن بھی منتخب کیا جاسکتا ہے۔ ایپ کے اندر کیلنڈر ویو سپورٹ بھی موجود ہے جس سے کسی تصویر کے ڈیٹا کی مقدار کو دیکھنا ممکن ہوجاتا ہے، جب آپ فوٹوز امپورٹ کرتے ہیں تو یہ اصل تصاویر کو بھی اسٹور کرلیتی ہے۔ یہ پاس ورڈ کے تحفظ کی سروس بھی فراہم کرتی ہے جبکہ فل اسکرین ویو اور فوٹو ایڈیٹر بھی قابل ذکر ہیں۔ ویسے تو یہ ایپ مفت ہے تاہم فلٹر ایپ کو 0.99 ڈالر سے لے کر 3.99 ڈالرز میں خریدنا پڑتا ہے۔

اسے یہاں سے ڈاﺅن لوڈ کیا جاسکتا ہے:

https://itunes.apple.com/en/app/mypics-powerful-photo-viewer/id504793067?mt=8

Cyanogen Gallery

یہ اینڈرائیڈ کے لیے مخصوص ایپ ہے جو تصاویر کو تاریخ، البمز اور لمحات کے لحاظ سے آرگنائز کرتی ہے، یہ اسمارٹ فولڈرز کو بناتی ہے جبکہ کلاﺅڈ اسٹوریج اکاﺅنٹس کے اضافے کا فیچر بھی اس کا حصہ ہے جن کو ایک ہی جگہ پر ویو، شیئر اور ایڈٹ کیا جاسکتا ہے۔ یہ فلیکر، فیس بک، گوگل پلس اور ڈراپ باکس جیسی کلاﺅڈ سروسز کو سپورٹ کرتی ہے۔ اس کا ڈیزائن بہت سادہ اور آسانی سے استعمال کرنے کا عنصر لوگوں کو اس کے استعمال پر مجبور کرتا ہے۔

اسے یہاں سے ڈاﺅن لوڈ کریں :

https://play.google.com/store/apps/details?id=com.cyngn.gallerynext

یہ مضمون 19 جون 2016 کو ڈان سنڈے میگزین میں شائع ہوا۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں