اینڈرائیڈ فون کے یہ 2 فیچرز آپ کو معلوم ہیں؟
کیا آپ اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم پر مبنی اسمارٹ فون استعمال کرتے ہیں؟ اگر ہاں تو کیا آپ نے گوگل کروم براﺅزر اور اینڈرائیڈ کے درمیان تال میل کا فائدہ اٹھانے کا سوچا؟
اگر نہیں تو آپ کو معلوم ہونا چاہئے کہ آپ اپنے اینڈرائیڈ فون سے اپنے ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر کو بھی کنٹرول کرسکتے ہیں۔
جی ہاں ایسا گوگل کے اینڈرائیڈ اور کروم براﺅزر کی وجہ سے ممکن ہوتا ہے۔
اپنے کمپیوٹر کو فون سے کنٹرول کریں
آپ اپنے اینڈرائیڈ فون سے اپنے ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ کو دور بیٹھے بھی ایسے ہی کنٹرول کرسکتے ہیں جیسے ان کے سامنے بیٹھے ہو بس وہ ڈیوائس آن ہونی چاہئے۔
ایسا کرنے کے لیے آپ گوگل پلے اسٹور سے اپنے فون میں کروم ریموٹ ڈیسک ٹاپ ایپ انسٹال کریں جبکہ اسی ایپ کو اپنے کمپیوٹر پر بھی ڈاﺅن لوڈ کریں۔
بس اس کے بعد سامنے آنے والی ہدایات پر کام کریں اور ہاں یہ سسٹم ونڈوز کمپیوٹرز پر آسانی سے کام کرتا ہے۔
اپنا فون تلاش کریں
اگر آپ اپنے فون کو کہیں رکھ کر بھول گئے ہیں تو اپنے ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر پر بس' find my phone ' لکھ کر گوگل سرچ کریں جس کے نتیجے میں آپ کے سامنے فون کی آخری لوکیشن سامنے آجائے گی۔
آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔












لائیو ٹی وی