اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی نے امریکہ میں سابق پاکستانی سفیر حسین حقانی سے لاتعلق کا اعلان کر دیا۔

پیپلز پارٹی کی جانب سے جاری بیان میں پارٹی ترجمان سینیٹر فرحت اللہ بابر نے کہا کہ حسین حقانی کی کسی بھی رائے یا تبصرے سے پیپلز پارٹی متفق نہیں۔

انہوں نے کہا کہ حسین حقانی کی آرا اور تبصرے ان کے ذاتی ہیں جن کا جماعت سے کوئی تعلق نہیں، جبکہ انہیں پیپلز پارٹی سے جوڑنا غلط ہے۔

فرحت اللہ بابر کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب ان کی توجہ مختلف قومی معاملات پر حسین حقانی کے حالیہ بیانات اور تبصروں کی جانب دلائی گئی۔

حسین حقانی کا ردعمل

پیپلز پارٹی کے لاتعلقی کے اعلان کے بعد حسین حقانی نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی جماعتوں کی پالیسی اور علمی تحقیق و تجزیہ میں فرق ہوتا ہے اور فکری طور پر مجھے بھی بعض پالیسیوں سے لاتعلقی محسوس ہوتی ہے۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں حسین حقانی کا کہنا تھا کہ 1993 میں بے نظیر بھٹو کا ساتھ اختیار کیا، مشکل وقت میں آصف علی زرداری سے وفا کی۔ اور سیاست میں یہ یادیں اثاثہ رہیں گی۔

انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ اب میں اپنی ساری توجہ، پیپلز پارٹی سے تعلق اور اس کی پالیسیوں کی فکر کیے بغیر لکھنے پڑھنے اور تحقیق و تحریر پر مرکوز کرسکتا ہوں۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں