• KHI: Partly Cloudy 27.1°C
  • LHR: Clear 27.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 26.2°C
  • KHI: Partly Cloudy 27.1°C
  • LHR: Clear 27.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 26.2°C

ٹیکس فراڈ کیس: میسی کو 21 ماہ قید کی سزا

شائع July 6, 2016 اپ ڈیٹ July 6, 2016 05:14pm

میڈرڈ: اسپین کی عدالت نے ارجنٹینا کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی اور ان کے والد جارج کو ٹیکس فراڈ کیس میں 21 ماہ قید کی سزا سنادی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق لیونل میسی پر ایڈیڈاس، پیپسی کولا، پراکٹر اینڈ گیمبل اور کویت فوڈ کمپنی سمیت مختلف کمپنیوں سے معاہدوں کے تحت حاصل کی گئی آمدنی چھپانے کے تین الزامات ثابت ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: میسی بین الاقوامی فٹ بال سے کنارہ کش

عدالتی حکم نامے کے مطابق سزا کے خلاف اسپین کی سپریم کورٹ کے ذریعے اپیل کی جاسکتی ہے۔

تاہم ہسپانوی قوانین کے مطابق دو سال سے کم کی سزا پر مجرم کو جیل نہیں بھیجا جاتا، اس لیے میسی اور ان کے والد ممکنہ طور پر جیل جائے بغیر بقیہ قانونی کارروائی کا سامنا کریں گے۔

مزید پڑھیں: میسی کی بدولت ارجنٹینا کوپا امریکا کے فائنل میں

عدالت نے جرم ثابت ہونے پر لیونل میسی پر 20 لاکھ یورو اور ان کے والد پر 15 لاکھ یورو کا جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔

واضح رہے کہ لیونل میسی نے چند روز قبل ہی کوپا امریکا کے فائنل میں اپنی ٹیم ارجنٹینا کی چلی کے ہاتھوں شکست کے بعد بین الاقوامی فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026