• KHI: Partly Cloudy 31.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 33.8°C
  • ISB: Clear 32.4°C
  • KHI: Partly Cloudy 31.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 33.8°C
  • ISB: Clear 32.4°C

سست طرز زندگی دل کے امراض کا باعث

شائع July 21, 2016 اپ ڈیٹ July 21, 2016 11:11pm

اگر آپ دن بھر میں زیادہ وقت بیٹھ کر گزارتے ہیں تو دل کے جان لیوا امراض کے لیے تیار رہنا چاہئے۔

یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

ٹیکساس یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق دن بھر میں 10 گھنٹے تک بیٹھے رہنے امراض قلب کا خطرہ 8 فیصد تک بڑھا دیتا ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ سست طرز زندگی خون کے شریانوں کے امراض کا باعث بنتا ہے کیونکہ اس کے نتیجے میں جسمانی وزن بڑھتا ہے جو مختلف بیماریوں کا باعث بنتا ہے۔

تحقیق کے مطابق جسمانی سرگرمیاں بلڈ پریشر، کولیسٹرول کی سطح کو کم جبکہ صحت مند وزن کو برقرار رکھنے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں جس کے نتیجے میں دل کے دورے یا فالج کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔

محققین کا کہنا تھا کہ لوگوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ جسمانی طور پر متحرک زندگی گزاریں۔

اس تحقیق کے دوران محققین نے 7 لاکھ سے زائد افراد پر ہونے والی سابقہ 9 تحقیقی رپورٹس کا تجزیہ کرکے بیٹھے رہنے کے وقت اور ہارٹ اٹیک سمیت فالج جیسے امراض کے درمیان تعلق کو دریافت کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اپنا زیادہ وقت بیٹھ کر، ٹی وی دیکھتے یا ڈرائیونگ کرتے گزارنے والے افراد میں یہ خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔

یہ تحقیق طبی جریدے جاما کارڈیالوجی میں شائع ہوئی۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026