• KHI: Partly Cloudy 18.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 13°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.2°C
  • KHI: Partly Cloudy 18.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 13°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.2°C

اسلام آباد سے سائیکل پر K-2 کا سفر

شائع July 26, 2016

راولپنڈی کے دو باہمت نوجوانوں نے عالمی ریکارڈ بنانے کیلئے دارالحکومت اسلام آباد سے سائیکل پر بلند ترین چوٹی K-2 تک کا سفر شروع کردیا۔

نوجوان سائیکلسٹ جہانگیر اور ثمر نے اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد سے روانگی پر 8 سو کلومیٹر کا فاصلہ سات روز میں طے کرنے کا عزم ظاہر کیا۔

خاتون سائیکلسٹ ثمر خان اس سے پہلے بھی سائیکل کے ذریعے طویل سفر طے کرنے کا تجریہ رکھتی ہیں، جبکہ اب ان کی خواہش عالمی ریکارڈ بنانے کی ہے۔

اسلام آباد سے روانگی پر ڈان نیوز سے بات کرتے ہوئے انھوں نے لڑکیوں کو عملی زندگی میں سرگرم ہونے کا پیغام بھی دیا۔

دونوں سائیکلسٹ کہنا ہے کہ اس سفر کا ایک مقصد نوجوانوں کو سائیکلنگ جیسی صحت مندانہ سرگرمی کی طرف راغب کرنا بھی ہے۔

جہانگیر اور ثمر سائیکلنگ کے ذریعے ملک میں سیاحت اور کھیلوں کے فروغ کے ساتھ ساتھ امن اور محبت کا پیغام لے کر بھی نکلے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025