دنیا بلکہ آپ کے آس پاس ہی ایسی متعدد چیزیں ہوتی ہیں جنھیں ہم دیکھ کر بھی نہیں دیکھتے اور نہ ہی ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ آخر وہ کس لیے ہیں۔

ہوسکتا ہے آپ اس بات سے اتفاق نہ کریں مگر نیچے دی گئی چیزوں کے بارے میں پڑھنے سے پہلے دیکھ کر دل میں سوچیں کہ آپ کو ان کی موجودگی کی وجہ معلوم تھی یا نہیں؟

لیپ ٹاپ کے پاور کیبل پر موجود سلینڈر

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

آپ اگر لیپ ٹاپ استعمال کرتے ہیں تو اس سلینڈر کو ضرور دیکھا ہوگا مگر یقیناً کبھی غور نہیں کیا ہوگا کہ اس کی موجودگی کی وجہ کیا ہے۔ یہ چھوٹا مگر انتہائی اہم ڈیوائس ہے جسے ' ferrite bead ' کہا جاتا ہے، یہ برقی سرکٹس میں ہائی فریکوئنسی آوازوں کو دباتی ہے، اس کا ڈیزائن حیران کن حد تک سادہ ہے جسے فیرائیٹ سے بنایا گیا ہے جسے کے گرد تار کو لپیٹ دیا گیا ہے۔

طیارے کی کھڑکیوں میں ننھا سوراخ

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

پلاسٹک گلاس کے دو ٹکڑوں کو طیاروں کی کھڑکیوں کے شیشے کی تیاری کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، اس کا اندرونی شیشہ ممکنہ طور پر طیارے کے کیبن اور باہر کے دباﺅ کے باعث ٹوٹ سکتا ہے، اس میں موجود چھوٹا سا سوراخ ہوا کو دونوں شیشوں اور کیبن کے درمیان ہوا کو گزرنے دیتا ہے، جس سے دباﺅ متوازن ہوجاتا ہے اور شیشہ نہیں ٹوٹتا۔

قمیض کا اوپری کاج

فوٹو بشکریہ pinstripesandtweed.com
فوٹو بشکریہ pinstripesandtweed.com

کسی بھی قسم کی مردانہ قمیض ہو اس کے گریبان میں بھی ایک کاج ہوتا ہے جو سیدھا ہونے کی بجائے عمودی ہوتا ہے، تو اس کی کیا وجہ ہے کہ باقی سب کاج تو سیدھے مگر وہ عمودی ہے؟ تو اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ اوپری کاج اور بٹن درحقیقت شرٹ کو پتلون سے باہر نکلنے سے روکتے ہیں، اگر آپ نے یہ بٹن لگا رکھا ہو تو دن بھر میں قمیض باہر نکلنے کا امکان نہیں ہوتا، اس کی وجہ یہ ہے کہ اس بٹن لگانے سے قمیض کے اطراف میں دباﺅ پڑتا ہے جو اسے باہر نکلنے سے روکتا ہے۔

جوگرز میں اضافی سوراخ

فوٹو بشکریہ نائیکی
فوٹو بشکریہ نائیکی

بہت کم لوگ ہی جوگرز میں موجود اضافی سوراخ پر توجہ دیتے ہیں، مگر یہ بہت کارآمد مقصد کو ذہن میں رکھ کر بنایا گیا ہے، ان کا مقصد جوتوں کو پیر میں فکس رکھنا ہے اور کھیلنے کے دوران ٹخنوں سے رگڑنے سے بچانا ہے۔

تبصرے (1) بند ہیں

Muhammad kashif munir bhatti Jul 31, 2016 12:38pm
great info thanks