عروہ اور فرحان برلن میں کیا کررہے ہیں؟

10 اگست 2016
فرحان سعید اور عروہ حسین — فوٹو/ اسکرین شاٹ
فرحان سعید اور عروہ حسین — فوٹو/ اسکرین شاٹ

پاکستانی گلوکار اور اداکار فرحان سعید اور اداکارہ عروہ حسین کی دوستی کی خبریں طویل عرصے سے میڈیا میں گردش کررہی ہیں، یہ دونوں اداکار اب ایک ساتھ جرمنی کے شہر برلن میں موجود ہیں۔ لیکن آخر وہ وہاں کر کیا رہے ہیں؟

عروہ اور ان کی بہن ماورا حسین اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کافی دنوں سے اپنے یورپ کے سفر کی تصاویر شیئر کررہی ہیں جنھیں دیکھ کر لگتا ہے کہ یہ سب اکھٹے چھٹیاں منانے گئے ہیں تاہم حقیقت یہ ہے کہ عروہ اور فرحان ایک ساتھ برلن میں چپس برانڈ 'لیز' (Lays) کے ایک گانے کی شوٹنگ کے لیے موجود ہیں۔

واضح رہے کہ لیز چپس نے اپنی ایک مہم ’پاس اے اسمائل‘ passAsmile# کا آغاز کررکھا ہے اور حال ہی میں اپنا ایک نیا گانا بھی ریلیز کیا ہے۔

مزید پڑھیں: 'میرے اجنبی' عروہ اور فرحان کا ایک ساتھ پہلا ڈرامہ

’ساتھیا‘ نامی اس گانے کو فرحان سعید نے خود گایا ہے جس میں عروہ حسین بھی شامل ہیں، اس گانے کا آغاز لیز چپس کی مہم سے کیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ عروہ حسین اور فرحان سعید ایک ساتھ ہم ٹی وی کے ڈرامے ’اڈاری‘ میں بھی کام کررہے ہیں جن کی جوڑی کو مداحوں کی جانب سے کافی پسند کیا جارہا ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں