’جوانی پھر نہیں آنی 2‘ میں کام سے رشی کپور کی معذرت

22 اگست 2016
بولی وڈ اداکار رشی کپور — فوٹو/ فائل
بولی وڈ اداکار رشی کپور — فوٹو/ فائل

پاکستانی ہدایت کار ندیم بیگ نے اپنی فلم ’جوانی پھر نہیں آنی 2‘ میں معروف بولی وڈ اداکار رشی کپور کو کام کرنے کی پیشکش کی تھی تاہم انھوں نے اس سے معذرت کرلی۔

ایک طرف جہاں پاکستانی اداکار مزید کامیابی کے لیے بولی وڈ میں اپنے کیریئر کو آزما رہے ہیں، وہیں کچھ ایسے بولی وڈ اداکار بھی ہیں جو پاکستانی فلموں میں اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں جن میں سے ایک اوم پوری بھی ہیں۔

ایسے بھی کئی بولی وڈ اداکار ہیں جو کئی مرتبہ پاکستانی فلموں میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کرچکے ہیں جن میں پریانکا چوپڑا، کرینہ کپور اور انیل کپور وغیرہ شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: 'جوانی پھرنہیں آنی 2' سے قبل ہمایوں کی ایک اور فلم

حال ہی میں ہندوستان ٹائمز نے ایک رپورٹ شائع کی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ندیم بیگ نے رشی کپور کو اپنی فلم ’جوانی پھر نہیں آنی 2‘ میں ایک کردار کی آفر کی تھی۔

رپورٹ کے مطابق ندیم بیگ نے اپنی کامیاب کامیڈی فلم میں رشی کپور کو ایک کردار کی آفر دی تاہم اداکار نے اس سے معذرت کرلی اور کہا کہ پاکستانی فلموں میں ہندوستانی اداکاروں کو کاسٹ کرنے کے بجائے زیادہ بہتر خیال یہ ہوگا کہ وہ فلم کے لیے ایک مضبوط کہانی ڈھونڈیں جو ہندوستانی سینما پر بھی اپنا اثر چھوڑے۔

ندیم بیگ نے ڈان امیجز سے بات کرتے ہوئے اس خبر کی تصدیق کی اور کہا کہ انہوں نے رشی کپور کو فلم میں ایک کردار کی پیشکش کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ’جوانی پھر نہیں آنی‘ تین شوہروں کی کہانی

ان کا کہنا تھا، ’ہاں ہم نے رشی کپور سے رابطہ کیا تھا تاہم انہوں نے کہا کہ وہ اس میں اُس صورت میں کام کرنا چاہیں گے اگر ہم اس فلم کو ہندوستان میں بھی ریلیز کریں، یہ ممکن تو ہے کہ فلم کو ہندوستان میں ریلیز کردیا جائے تاہم یہ کسی رسک سے کم نہیں کیوں کہ فلم کے کامیاب ہونے کی امید کم ہوگی'۔

ندیم بیگ نے کئی اور بولی وڈ اداکاروں سے بھی فلم کے حوالے سے رابطہ کیا تاہم انہوں نے کسی کا نام نہیں بتایا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (1) بند ہیں

ahmed Aug 22, 2016 03:49pm
mazboot kahani hahahhaha@rashi kapoor sir mazboot kahani ka indian cinema se koi wasta nahi. indian cinema ki mazboot kahani wali fimz buri tarah flop hoti hain.