صدر آصف علی زرداری ۔ فائل تصویر
صدر آصف علی زرداری ۔ فائل تصویر

اسلام آباد: پاکستان کی اعلیٰ عدالت یہ جان کر حیرت زدہ رہ گئ جب بدھ کے روز اٹارنی جنرل منیر اے ملک نے بتایا کہ سابقہ حکومت نے عدلیہ کے علم میں لائے بغیر سوئس حکام کو دوسرا خط تحریر کیا تھا جس میں صدر زرداری کے خلاف مقدمات نظر انداز کرنے کی درخواست کی گئی تھی ۔ 

مجاز عدالت میں این آر او کیس کے اطلاق کے کی سماعت کے دورن ، اٹارنی جنرل نے بنچ کو بتایا کہ سابق سیکریٹری قانون، یاسمین عباسی نے بائیس نومبر 2012 کو سوئس حکام کو دوبارہ ایک خط روانہ کیا تھا۔ اس خط میں کہا گیا تھا کہ حکومتِ پاکستان ، صدر آصف علی زرداری کیخلاف کیس میں دلچسپی نہیں رکھتی اور ان پر زور دیا دیا گیا کہ ان مقدمات کو بند کردیا جائے ۔

واضح رہے کہ سوئس حکام کو پانچ نومبر 2012 کو پہلا خط لکھا گیا تھا جس کے ڈرافٹ کو مجاز عدالت نے دیکھا اور منظور کیا تھا۔

اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ اس سال چار فروری کو سوئس اداروں کی جانب سے یہ مقدمات بند کردیئے گئے تھے۔

چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے دوسرے خط لکھنے اور بھیجنے کی چھان بین کے احکامات جاری کئے، جس کی وجہ سے ان کے مطابق پہلا خط بے اثر ہوکر رہ گیا۔

اس پر اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ وزیرِ اعظم نواز شریف نے اس واقعے کی انکوائری کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

تبصرے (5) بند ہیں

Israr Muhammad Jun 26, 2013 01:34pm
واه واه زبردست آدمی کا دماغ چکرا جاتا هے بلکہ گھوم رہا هے واه بھائی واه
Israr Muhammad Jun 26, 2013 06:45pm
بحیثیت فوم هم پستی کے تمام حدود پار کرچکے هیں بلکہ حدود ختم کرچکے هیں یۂ سب سن کر اپنے آپ سے اور ملک سے نفرت سی هو چلی هے مجھے تو اس ملک میں پیدا هونۓ پر شرم آرہی هے توں هے هم پر اور هماری ملک پر
سوئس کیسز پر حکومتی کمیٹی بنانے پر افسوس ہوا، خورشید شاہ | Dawn Urdu Jun 28, 2013 11:33am
[…] واضح رہے کہ حال ہی میں نو منتخب اٹارنی جنرل منیر اے ملک  نے سپریم کورٹ میں بتایا تھا کہ حکومت صدر زرداری کیخلاف مقدمات بند کرانے کیلئے سیکریٹری وزارتِ قانون سے ایک اور خط بھجوایا تھا۔ […]
سوئس کیسز پر حکومتی کمیٹی بنانے پر افسوس ہوا، خورشید شاہ — NewsPK.net Jun 28, 2013 01:26pm