ساڑھے 5 فٹ کی خاتون کے 11 فٹ لمبے بال

05 نومبر 2016
— فوٹو بشکریہ چائنا نیوز
— فوٹو بشکریہ چائنا نیوز

چین سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کے بال ان کے قد سے دوگنا زیادہ لمبے ہیں۔

نی لن می نامی اس خاتون نے 1998 سے اب تک اپنے بالوں پر قینچی چلانے کی اجازت نہیں دی، یہی وجہ ہے کہ اب ان کے بال 11 فٹ 9 انچ طویل ہوچکے ہیں جبکہ ان کا اپنا قد ساڑھے پانچ فٹ بھی نہیں۔

چین کے صوبے شنسی سے تعلق رکھنے والی یہ 60 سالہ خاتون اپنے لمبے بالوں سے لوگوں کو حیران کردیتی ہیں۔

فوٹو بشکریہ چائنا نیوز
فوٹو بشکریہ چائنا نیوز

گزشتہ دنوں یہ خاتون ایک چینی شہر میں اپنے بالوں کی نمائش کے لیے پہنچی اور وہاں موجود افراد کو حیران کردیا۔

اتنے لمبے بالوں کا خیال رکھنا بھی کوئی آسان کام نہیں بلکہ اکثر مسائل کا باعث بن جاتا ہے۔

جیسے ایک بار ان کے بال لفٹ میں پھنس گئے تھے جن کو نکالنے کے لیے کافی مشکل کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

ویسے عام طور پر یہ خاتون روزانہ 2 گھنٹے بالوں کو دھونے اور انہیں خشک کرنے میں صرف کرتی ہیں۔

فوٹو بشکریہ چائنا نیوز
فوٹو بشکریہ چائنا نیوز

یہ خاتون اپنے بالوں کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کا حصہ بنانے کے لیے لمبے کررہی ہیں مگر اس کے لیے انہیں چند سال کا انتظار کرنا ہوگا۔

کیونکہ اس وقت سب سے زیادہ لمبے بالوں کا ریکارڈ چین کی ژائی کیوپنگ نامی خاتون کے پاس ہے جو 2004 میں قائم ہوا تھا۔

عالمی ریکارڈ کے مطابق ژائی کے بالوں کی لمبائی 18 فٹ 5.54 انچ تھی، جس کے حصول کے لیے انہیں 31 سال لگ گئے تھے۔

تبصرے (0) بند ہیں