فیس بک کا سستا اور تیز ترین انٹرنیٹ فراہمی کا منصوبہ

07 نومبر 2016
فیس بک وویجر — فوٹو بشکریہ فیس بک
فیس بک وویجر — فوٹو بشکریہ فیس بک

ڈیٹا سینٹر آلات کی انڈسٹری کے بعد فیس بک نے اب 500 ارب ڈالرز کی ٹیلی کام آلات کی مارکیٹ کو بھی اپنا ہدف بنا لیا ہے۔

گزشتہ ہفتے فیس بک کی جانب سے اپنے منصوبوں کی تفصیلات جاری کی گئیں جس میں ایک نیا کمپیوٹر نیٹ ورک بھی شامل ہے جسے اس کمپنی نے تیار کیا اور دنیا سے مفت شیئر کرے گی۔

درحقیقت یہ ایک اوپن سورس سیلولر وائرلیس نیٹ ورک ڈیزائن دینے کا منصوبہ ہے۔

اس حوالے سے فیس بک نے وویجر نامی ایک آپٹیکل سوئچ کا اعلان کیا، جو کہ اس کا پہلا وائٹ باکس ٹرانسپونڈر ہوگا جو کہ اوپن پیکٹ آپٹیکل نیٹ ورکس کے ذریعے ڈیوائس کو کام کرنے کا موقع دے گا۔

آپٹیکل نیٹ ورکس انتہائی تیز رفتار نیٹ ورکس ہوتے ہیں جو روایتی کاپر وائر کی بجائے لائٹ پلسز سے ڈیٹا ٹرانسفر کرتے ہیں، یا یوں کہہ لیں کہ اس کے ذریعے آپ کو مہنگی انٹرنیٹ ڈیوائس خریدنے کی ضرورت نہیں رہے گی جبکہ ڈیٹا تقریباً مفت ڈاﺅن لوڈ کیا جاسکے گا۔

وویجر ڈیوائس کے ساتھ فیس بک نے ایک اور پراجیکٹ اوپن سیلولر پر بھی کام شروع کیا ہے جو کہ اوپن وائرلیس سسٹم پر مبنی ہوگا۔

فیس بک کے مطابق جدید ویڈیو اور وی آر ٹیکنالوجی کے لیے بڑے اور بہتر نیٹ ورکس کی ضرورت ہے اور یہ ایک بہت بڑا چیلنج ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں