’امریکا خودانتہاپسندی کا شکار ہوگیا‘

اپ ڈیٹ 09 نومبر 2016
امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ—  فوٹو : اے ایف پی
امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ— فوٹو : اے ایف پی

ارب پتی امریکی تاجر ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکا کے 45ویں صدر منتخب ہونے پر سوشل میڈیا پر خوشی اور غم سے بھرپور ملے جلے تاثرات دیکھنے کو ملے، جہاں کئی لوگ خوشی سے سرشار تھے تو کچھ نے انتخابی نتائج پر حیرانی و پریشانی کا اظہار کیا۔

ٹرمپ کی کامیابی کو مجموعی طور پر دنیا میں منفی نظر سے دیکھا جا رہا ہے، جس کی وجہ ان کا ماضی اور صدارتی مہم سے قبل اور اس دوران دیئے جانے والے متنازع بیانات ہیں۔

ٹرمپ کی کامیابی کے بعد جہاں ایشیائی شیئرز کی مارکیٹ متاثر ہوئی وہیں عوام کی اکثریت نے بھی غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔

شہباز جمال نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ امریکا 9/11 کو کبھی نہیں بھولے گا اور 11/9 پر ہمیشہ افسوس کرے گا۔

علی اکرام نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ دعویٰ کر رہے ہیں کہ وہ امریکا کو دوبارہ عظیم بنائیں گے جبکہ بقیہ دنیا کہہ رہی ہے کہ امریکا دوبارہ ووٹ کرے۔

مزید پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کے 45 ویں صدر منتخب

ماجد آغا نے بھی ٹرمپ کے انتخاب پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں انتہا پسندی کا ٹھیکیدار امریکا آج خود انتہا پسندی کا شکار ہو گیا۔

سرجیکل اسٹرائیکر کے نام سے کی گئی ٹوئٹ میں خبردار کیا گیا کہ ٹرمپ کے انتخاب کے بعد امریکا خانہ جنگی کا شکار ہو سکتا ہے۔

تو دوسری طرف اسامہ قیوم نے ٹرمپ کو ان کا سابقہ وعدہ یاد دلایا۔

معروف بلاگر ندیم فاروق پراچہ بھی ٹرمپ کی آمد پر خوش نظر نہیں آتے۔

انہوں نے نئے امریکی صدر کے انتخاب پر طنزیہ کہا کہ میرے ایک دوست نے بتایا کہ یہ بلی یکدم سفید پڑ گئی اور قسم کھائی کہ یہ پہلے بالکل کالی تھی۔

یاسین حمید آفریدی نے ڈونلڈ ٹرمپ کی عوام سے محبت کا اظہار کچھ یوں کیا۔

اس دوران آصف بٹ صاحب بھی یہ سوال پوچھے بنا نہ رہ سکے کہ آیا امریکا کی جانب سے پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف جنگ کی مد ملنے والا کولیشن سپورٹ فنڈ ٹرمپ کے انتخاب کے بعد بھی ملتا رہے گا یا نہیں۔

ایک اور ٹوئٹ میں اسے خود اپنے پیر پر کلہاڑی مارنے سے تعبیر کیا گیا۔

پاکستانیوں کے ساتھ ساتھ عالمی سطح پر بھی ٹرمپ کی آمد کو زیادہ سراہا نہیں جا رہا اور اسے دنیا بھر کیلئے خطرہ قرار دیا جا رہا ہے۔

پیڈی پاور کی جانب سے ٹوئٹ میں ڈبلیو ڈبلیو ای کی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا گیا کہ اب صرف ریسلر اسٹون لوڈ ہی بچا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ٹرمپ کی فتح: 'دھرنا کب شروع ہورہا ہے'

لیکن فلپ بلوم نے ٹرمپ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مجھے امید ہے ٹرمپ مجھ جیسے لوگوں کو غلط ثابت کریں گے، میں ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔

لیکن ساتھ ساتھ ڈبلیو ڈبلیو ای کی ایک اور ویڈیو میں ٹرمپ کی متشدد شخصیت کی عکاسی کرتے ہوئے بتایا کہ یہ امریکا کے نئے صدر ہیں۔

رینی نے ٹرمپ کے انتخاب کو امریکا کی 'ڈراؤنی کہانی' قرار دیا۔

ایک اور شخص نے امریکی عوام پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے امریکی صدر کے انتخاب سے زیادہ میک ڈونلڈ پر آرڈر دیتے ہوئے سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

ہندوستان کے راکیش آندے نے بھی امریکی عوام کے انتخاب پر غصے کا اظہار کچھ یوں کیا۔

ٹرمپ کے انتخاب پر دلبرداشتہ ہروکی مینس نے آج کے دن کو اپنی بدترین سالگرہ قرار دیا۔

تبصرے (0) بند ہیں