• KHI: Partly Cloudy 24.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 17.2°C
  • ISB: Partly Cloudy 15°C
  • KHI: Partly Cloudy 24.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 17.2°C
  • ISB: Partly Cloudy 15°C

چیف جسٹس آف پاکستان کا جعلی فیس بک اکاؤنٹ

شائع November 10, 2016

اکثر اداکار اور لڑکیوں کے لیے ان کے نام سے بنائی جانے والی فیس بک کے جعلی اکاﺅنٹس کے مسئلے کا سامنا ہوتا ہے اور اب چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس اور ظہیر جمالی کے نام سے بھی اس طرح کے پیجز کام کرہے ہیں۔

سپریم کورٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کے نام سے جعلی فیس بک پیجز سوشل میڈیا پر کام کررہے ہیں۔

بیان کے مطابق چیف جسٹس فیس بک کو نہ تو استعمال کرتے ہیں اور نہ ہی ان کا کسی بھی سوشل میڈیا ویب سائٹ پر کوئی پیج ہے۔

بیان میں بتایا گیا کہ اس حوالے سے ایف آئی اے اور پی ٹی اے سے رابطہ کرکے ان آئی ڈیز، پیجز کو بلاک کرنے سمیت مرتکب افراد کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا کہا گیا ہے۔

اس سے قبل دسمبر 2014 میں فون اور آئی ایس آئی کے سربراہان کے جعلی اکاﺅنٹس کا معاملہ بھی سامنے آیا تھا۔

اس وقت ڈان اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ فیس بک پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹننٹ جنرل رضوان اختر، جنرل ہارون اسلم اور جنرل آصف ہارون سمیت دیگر اعلیٰ افسران کے جعلی اکاﺅنٹس بنے ہوئے تھے۔

اس حوالے سے آئی ایس آئی اور فوج نے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور پی ٹی اے سے کارروائی کے لیے رابطہ بھی کیا تھا۔

فیس بک نے بھی فرضی ہم نام اکاﺅنٹس سے پریشان افراد کے لیے ٹول رکھا ہے۔

فیس بک کے مطابق کسی کی پروفائل کی نقل پر آئی ڈی بنانا زیادہ بڑا مسئلہ نہیں مگر یہ لوگوں کو ہراساں کرنے کا ذریعہ ضرور بن سکتا ہے جو کہ کمپنی کی پالیسی کے خلاف ہے۔

اس سے بچنے کے لیے فرضی پروفائل کی پروفائل میں جائیں اور کور فوٹو پر موجود اس نشان۔۔۔ پر کلک کرکے رپورٹ کے آپشن کا انتخاب کریں۔

اس کے بعد اسکرین پر آنے والی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے رپورٹ فائل کردیں۔

کارٹون

کارٹون : 17 دسمبر 2025
کارٹون : 16 دسمبر 2025