کیا آپ ہزاروں انٹرنیٹ صارفین کو خوفزدہ کردینے والے اس معمے کو حل کرسکتے ہیں؟

تصور کریں ایک لڑکی گھر میں اکیلی ہو اور یوٹیوب پر اپ لوڈ کرنے کے لیے ایک ویڈیو بنائے اور اسے دیکھنے کے بعد اسے کچھ خوفناک نظر آئے تو کیا ہوگا؟

ایسا ہی کچھ یوٹیوب کی صارف مسٹر بنی فنگرز کی جانب سے اپ لوڈ ویڈیو میں نظر آتا ہے اور اندازہ ہوتا ہے کہ وہ لڑکی اگرچہ خود کو تنہا سمجھ رہی ہے مگر ایسا کچھ نہیں۔

نیچے ویڈیو دیکھ کر بتائیں کہ آپ کچھ رونگھٹے کھڑے کردینے والا دیکھ سکے؟

اگر نہیں تو ویڈیو کے آغاز میں اسکرین کے دائیں جانب لڑکی کے کندھے کے اوپر غور سے دیکھیں۔

اب تو نظر آ گیا ہوگا اور اس چیز نے ہزاروں انٹرنیٹ صارفین کو ضرور ہلا کر رکھ دیا ہے۔

یوٹیوب صارف کا دعویٰ ہے کہ ویڈیو میں نظر آنے والی لڑکی اس کے دوست کی کزن ہے اور ویڈیو بناتے ہوئے وہ گھر میں اکیلی تھی۔

اسے خود بھی اپنے پیچھے کسی کے گزرنے کا احساس اس وقت تک نہیں ہوا جب بعد میں اس نے ویڈیو کو دیکھ نہیں لیا۔

جیسا آپ دیکھ سکتے ہیں کہ پیچھے گزرنے والی انسان جیسی ہی تھی اور تیزی سے اسکرین سے گزر گئی۔

یہ ویڈیو سماجی رابطے کی سائٹ ریڈیٹ پر بھی اپ لوڈ ہوئی اور اس نے لوگوں کو خوفزدہ کردیا۔

اور ہاں ریڈیٹ پوسٹ میں تو یہ دعویٰ بھی تھا کہ گھر میں کسی کے گھسنے کے آثار بھی نہیں نہیں ملے جس نے اس مزید پراسرار کردیا۔

تبصرے (0) بند ہیں