• KHI: Fajr 5:04am Sunrise 6:20am
  • LHR: Fajr 4:29am Sunrise 5:50am
  • ISB: Fajr 4:32am Sunrise 5:55am
  • KHI: Fajr 5:04am Sunrise 6:20am
  • LHR: Fajr 4:29am Sunrise 5:50am
  • ISB: Fajr 4:32am Sunrise 5:55am

جدہ: 2 عسکریت پسندوں نے خود کو دھماکے سے اڑالیا

شائع January 21, 2017

دوحہ: سعودی عرب کے شہر جدہ میں سیکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے کے بعد 2 عسکریت پسندوں نے خود کو دھماکے سے اڑالیا۔

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز نے سعودی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے جدہ میں ایک گھر کا محاصرہ کیا، جہاں موجود عسکریت پسندوں نے فائرنگ شروع کردی۔

سعودی شاہی نظام کے وزارتِ داخلہ کی ویب سائٹ ’سبق‘ کے مطابق بعد ازاں عسکریت پسندوں نے خود کو دھماکے سے اڑالیا۔

دوسری جانب اسکائی نیوز عریبیہ کی جانب سے بھی جدہ کے مشرقی حصے میں ہونے والے اس واقعے کی ویڈیو نشر کی گئی، تاہم واقعے پر سعودی وزارت داخلہ کا مؤقف اب تک سامنے نہیں آسکا۔

واضح رہے کہ 2014 کے وسط سے سعودی عرب میں شدت پسند تنظیم داعش کے بم دھماکوں اور حملوں کا سلسلہ جاری ہے، جس کے نتیجے میں متعدد سیکیورٹی اہلکاروں سمیت کئی افراد مارے جاچکے ہیں۔

گذشتہ سال جدہ میں امریکی قونصلیٹ کے نزدیک ہونے والے خودکش دھماکے میں بھی دو افراد زخمی ہوگئے تھے، واضح رہے کہ کئی سالوں بعد یہ پہلا موقع تھا جب عسکریت پسندوں کی جانب سے سعودی عرب میں موجود غیر ملکی افراد کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 21 ستمبر 2024
کارٹون : 20 ستمبر 2024