• KHI: Clear 29.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 33.6°C
  • ISB: Partly Cloudy 28.9°C
  • KHI: Clear 29.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 33.6°C
  • ISB: Partly Cloudy 28.9°C

لاہور ہائیکورٹ نے ایل پی جی نیلامی روک دی

شائع January 27, 2017 اپ ڈیٹ January 27, 2017 05:16pm

لاہور ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت کی جانب سے 2 فروری کو ہونے والی لیکیوفائیڈ پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی نیلامی کو روکنے کا حکم دے دیا۔

یاد رہے کہ ایک نجی گیس کمپنی کی جانب سے ایل پی جی کی نیلامی اور پالیسی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا۔

کمپنی نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ حکومت آئندہ ماہ 2 فروری کو ایل پی جی گیس کی نیلامی کرنے جارہی ہے، جس میں اپنی مرضی کے لوگوں کو نوازا جارہا ہے۔

گیس کمپنی کی درخواست پر لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد جمیل خان نے سماعت کی، جہاں حکومت کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل پیش ہوئے۔

مزید پڑھیں:ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے فی کلو اضافہ

سماعت کے دوران وکلاء کے دلائل سننے کے بعد جسٹس شاہد جمیل خان نے ریمارکس دیئے کہ بادی النظر میں ایسا معلوم ہوتا ہے کہ حکومت اپنی مرضی کے لوگوں کو نواز رہی ہے۔

بعدازاں عدالت نے وفاقی حکومت اور وزارت پیٹرولیم کو حکم دیا کہ وہ 30 جنوری کو عدالت میں پیش ہوکر وضاحت کریں کہ 2 فروری کو ہونے والی نیلامی کے لیے کیا اصول بنائے گئے ہیں اور کون کون سی کمپنیوں کو شامل کیا گیا ہے۔

بعدازاں عدالت نے کیس کی سماعت 30 جنوری تک ملتوی کردی۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026